They are 100% FREE.

منگل، 19 مئی، 2020

ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے ، ٹرینیں نقصان پر چلا رہے ہیں،شیخ رشید

ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے ، ٹرینیں نقصان پر چلا رہے ہیں،شیخ رشید
پشاور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے منافع بخش ادارہ نہیں ہے ، عوام کی سہولت پیش نظر ہے۔ ہمیں نقصان پرٹرینیں چلانی پڑرہی ہیں ، حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ کل سے 30 ٹرینیں چلا دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خود نگرانی کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں تی ٹرینیں چلا رہے ہیں ، ضرورت پڑی تو ایک مزید ٹرین چلا دیں گے۔
لوڈ بڑھا تو عید اسپیشل ٹرین بھی چلا سکتےہیں۔ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جن دیگر ممالک میں ٹرینیں چلائی گئی ہیں ان کی مناسبت سے مسافروں کی تعداد کم رکھی گئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ 60 فیصد ٹکٹس کم کئے ہیں۔ شہبازشریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں کہ آپ باہر نہیں جا سکتے ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا۔ شیخ رشید نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان دنیا کی بہترین ٹرین سروس ہے، پاکستان میں ریلوے میں شراکت داری سے جدت آئیگی ، سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ پنجاب حکومت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بطوروزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے، اور پنجاب حکومت کووزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ عمران خان کوکسی پارٹی کی طرف سےکوئی چیلنج نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 20 مئی سے محدود ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کا مقصد لوگوں کو عید کے موقع پر ان کے گھروں تک پہنچانا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں