They are 100% FREE.

جمعہ، 29 مئی، 2020

یکم جون سےمزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید

یکم جون سےمزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یکم جون سےمزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں جس کے بعد کل 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرینوں کو طےشدہ ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لئےانٹرنیٹ کےذریعے بکنگ کے ساتھ ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھول دیا جائے گا

ان کاکہناتھاکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے 40 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں