They are 100% FREE.

جمعرات، 21 مئی، 2020

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مارکیٹس کھلنے کے14 روز بعد کیسز بڑھیں گے... مراد علی شاہ

بازار کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ14روز بعد کیسز اور اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے 14روز بعداثرات ہوں گے، وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں، میں نے عید پرنئے کپڑے نہیں سلوائے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے اثرات 14روز بعد واضح ہوں گے، 14دن بعد کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں۔
14اپریل کو نرمی کے بعد بھی اثرات آئے تھے۔انفیکشن کی شرح اتنی ہونے سے روکنا ہے، کہ حالات کنٹرول میں رہیں۔ 24 گھنٹوں میں 960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں کراچی میں 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لینے ہوں گے۔
میڈیا دکھا رہا ہے کہ کس طرح بازاروں میں رش لگا ہوا ہے۔ لسانی رنگ دیا گیا کہ سندھ سے دشمنی ہو رہی ہے۔ جارہا ہے کہ سیاست کررہا ہوں۔ لوگوں کی جانیں بچانے کیلیے سیاست کررہا ہوں۔ اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس طرح لوگو ں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی بتاؤں گا کہ کس طرح معیشت سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔
پانچ پولیس اہلکاروں کی کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی، 274 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ سندھ میں ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے۔ دو ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ کورونا کے باعث رینجرزکے 20 جوان بھی متاثرہوئے ہیں۔ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحت یاب کرے۔
سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11735مریض گھروں میں اور 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں۔
جبکہ 722 مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسی طرح آج 680 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔
صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے عید سا دگی سے منانے کا اعلان کریں۔ میں نے عید پر کپڑے نہیں سلوائے، موجودہ صورتحال میں کیسے نئے کپڑے پہن سکتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں