They are 100% FREE.

منگل، 26 مئی، 2020

ایئربس کی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ مکمل کرلیا

سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے متعلقہ افسران جائے حادثہ پر طلب
کراچی: طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانس سے 
آنے والی 11 رکنی نے ماڈل کالونی میں اس مقام کا جائزہ لیا ہے جہاں جہاز گرکر تباہ ہوا تھا ٹیم نے اس رن وے کا معائنہ بھی کیا جہاں پی آئی اے کے مسافر طیارے نے لینڈنگ کرنی تھی. غیر ملکی ٹیم کے ہمراہ پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم اور ائیر فورس کے ماہرین شامل بھی شامل تھے جنہوں نے ایک گھنٹے سے زائد جائے حادثہ کا معائنہ کیا کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ٹیم نے رن وے پر جاکر اس مقام کا جائزہ لیا جہاں جہاز نے 
پہلے لینڈنگ کی کوشش کی تھی.
یہ بھی پڑھیے: ٹڈی دل کے حملوں سے خوراک کی قلت اور اربوں روپے نقصان کا خطرہ
فرانسیسی ماہرین خصوصی پرواز اے آئی بی1888سے کراچی پہنچے تھے سول ایوی ایشن حکام فرانسیسی ماہرین کو جہاز حادثے کی جگہ کا دورہ کرایا غیر ملکی ماہرین پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گے. سول ایوی ایشن اورپی آئی اے کے متعلقہ افسران کو بھی جائےحادثہ پر طلب کیا گیا تھا سی اے اے کے فائرڈیپارٹمنٹ، فلائٹ سیفٹی اورانجینئرنگ کے افسران نے بریفنگ بھی دی‘ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن کی ٹیم بھی ایئربس ٹیم کے ہمراہ موجود بھی ایئربس کی ٹیم نے حادثے کے شکارطیارے کے ملبے کا معائنہ کیا ہے.
تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے انجنوں، لینڈنگ گیئر، ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا ٹیم نے طیارہ ٹکرانے سے ٹوٹنے والے گھروں کابھی معائنہ کیا‘فرانسیسی ماہرین 16 گھنٹے تحقیقات کرکے آج رات 10 بجے روانہ ہوجائے گی اور حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اپنے ساتھ لے جائے گی. دوسری جانب حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے جانے والے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں‘تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس نے ایئر کریش کی تفتیش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی ٹیم بھی معاونت کے لیے بورڈ سے منسلک کردی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں