They are 100% FREE.

ہفتہ، 30 مئی، 2020

پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا...سندھ حکومت


پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا
کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا۔نویں اور گیارہویں کے امتحانات میں فیل اور غیر حاضر طلبا کو بھی پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ ڈرافٹنگ کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی کمیٹی نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تجاویز منظوری کے لیے وزیر تعلیم سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ رواں سال کوئی امتحان نہیں ہوگا۔دسویں، بارہویں جماعت اور ٹیکنیکل بورڈ سمیت کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈر کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے طلباء کو فرسٹ ایئر اور دسویں جماعت کے طلباء کو نویں جماعت کے نمبرز کے ساتھ مزید تین فیصد نمبر بڑھا کر پاس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نویں اور گیارہویں جماعت کے فیل اور غیر حاضر طلبا کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کر دیا جائے گا۔کمیٹی نے نویں سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں طلبا کو پروموٹ کرنے کی تجویز دی۔آئندہ سال امتحانات میں دسویں اور بارہویں جماعت میں طلبہ جو نمبر حاصل کریں گے وہی ان کے نویں اور گیارہویں جماعت کے نمبرز ہونگے۔یہ تجاویز میٹرک ،انٹر سمیت ٹیکنیکل بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے تمام بورڈز کے لیے دی گئی۔

سندھ بھر میں سالانہ امتحان میں 9 لاکھ طلبہ شریک ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 7 مئی کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے بورڈ امتحانات کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے بتایا تھا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔ تا ہم حکومتی فیصلوں کو بعد میں اسکول مالکان کی جانب سے ماننے سے انکار بھی کر دیا گیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسکول کھول دیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں