They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مئی، 2020

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر چوری کی واردات........ چور گھر سے 4 قیمتی جوڑے اوردیگر سامان لے اڑے ، مقدمہ درج کر لیا گیا

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر چوری کی واردات
حافظ آباد : وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر  چور قیمتی ملبوسات لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور ان کے بھائی ایم پی اے گلریز چن کے گھر چوری کی واردات ہوئی ، ملزم گھر کے تالے توڑ قیمتی سامان لے اُڑے۔ جبکہ دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہئے کہ چور ندیم افضل چن اور ان کے بھائی گلریز افضل چن کے گھر سے 4 قیمتی سوٹ چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔

جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  تاہم ابھی تک ندیم افضل چن یا ان کےبھائی کی جانب سے کسی طرح کی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ۔ ندیم افضل چن وزیراعظم عمران کے قریبی ساتھیوں میں سے جانے جاتے ہیں ۔ حال ہی میں ان کی آڈیو کال بھی لی ہوئی تھی جس میں وہ ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کررہے تھے۔
.
.
..
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
..
.
 Source :  اردو پوائنٹ  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں