They are 100% FREE.

پیر، 25 مئی، 2020

ٹڈی دل کے حملوں سے خوراک کی قلت اور اربوں روپے نقصان کا خطرہ


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ٹڈی دل کے حالیہ حملوں کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حالیہ تاریخ میں ٹڈی دل کے بدترین حملوں کا سامنا ہے۔
ادارے نے خبردار کیا کہ فصلیں تباہ ہونے سے بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے بتایا کہ پاکستان کو موسم سرما کی فصل میں 393 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسم گرما کی فصلوں میں مزید451 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوگا۔،
واضح رہے کہ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو ان حملوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے حکومت نے ملکی سطح پر ایمرجنسی نافذ کی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں