They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 مئی، 2020

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا حکم تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجما ن پی آئی اے کا بیان

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا حکم
اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 افراد کی لاشیں جائے وقوعہ پر سے نکال لی گئی ہیں اور طیارہ گرنے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کے رہائشیوں کو مقامی انظامیہ کی مدد سے دوسرے مقامات پر منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔ 
 حادثے میں جاں بحق افراد میں سے ابھی تک صرف 19 میتوں کی شناخت کی جا سکی ہے جبکہ باقی میتیں بھی شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس ضمن میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی انگوٹھوں کے ذریعے شناخت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کو نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق افراد کی زیادہ تر تعداد جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے جن میں سے تین جاں بحق افراد کے موقع پر انگوٹھوں کے نشان لئے گئے،ان تین میں سے دو کو نادرا نے شناخت کر لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں