They are 100% FREE.

جمعرات، 28 مئی، 2020

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وارڈ میں جگہ ختم

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وارڈ میں جگہ ختم
کراچی:   کورونا وائرس نے چین کے بعد پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی میں حیران کن اضافہ ہو گیا ہے۔  جہاں ایک طرح مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہاں ہی ہمارے ہاں طبی سہولیات کے لحاظ سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔  اسی دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وارڈ میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا مریضوں کے لئے مختص اسپتالوں میں صرف 9 بیڈز خالی جبکہ باقی ہسپتالوں میں مریضوں کو رکھنے کے لئے بیڈز موجود نہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ شاید ہمارے ہاں طبی سہولیات پر غور کیا جائے گا اور ان کو بہتر کیا جائے گا،  تا ہم ابھی تک ایسی کوئی صورتحال سامنے نہیں آئی۔

کبھی پاکستان میں ڈاکٹروں کو طبی سہولیات کے حوالے سے آواز بلند ہوتی ہے تو کبھی ہمارے ہسپتالوں میں موجود صورتحال کے حوالے سے۔ اس کی تازہ مثال اب کراچی کے ہسپتالوں کی صورتحال ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اب کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا وارڈ میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اگر مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو ابھی تک اموات کی مجموعی تعداد 1240 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 60074 تک پہنچ گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد ہسپتالوں میں جگہ کم ہونی شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص ہسپتالوں میں اب صرف 9 بیڈز باقی رہ گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں