They are 100% FREE.

اتوار، 29 جولائی، 2018

عمران خان کو ایک پیر نے کہاتھا کہ وہ وزیراعظم بنے گا لیکن قتل کردیا جائے گا، بھارتی اداکارہ سمی گریوال کا انکشاف

ممبئی : پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے اور ممکنہ طورپر عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے ، ایسے میں معروف بھارتی اداکارہ و اینکرپرسن سیمی گریوال نے ایسا انکشاف کردیا کہ پورا پاکستان حیران پریشان رہ جائے گا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر سیمی گریوال نے لکھاکہ ’ میں عمران خان کی جیت پر شش و پنج کا شکار ہوں، یہ زہریلی شراب جیسی ہے ، کئی سال پہلے عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ایک پیر نے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور پھر قتل کردیئے جائیں گے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان بھی اس قیمت کے باوجود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے ‘۔
ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’آپ نے اس دن کیلئے ان تھک محنت کی اور اس سے بھی زیادہ کٹھن سفر اب شروع ہوگیا، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور آپ ایسا کرسکتے ہیں، اور اپنی حفاظت کیجئے ‘۔

نواز شریف کی صحت بگڑ گئی


سابق وزیر میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طعبیت مزید خراب ہوگی خون کلاٹس کی موجودگی پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، میاں نواز شریف کو آج جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا امکان ہے ۔
سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل میں قید ہوے 16 روز ہوگے، میاں نواز شریف کی طعبیت خرابی پر پمز میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے معائنہ کے دوران پتا لگایا کہ میاں نواز شریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے میاں نواز شریف کو شدید درد ہے، جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نعیم ملک نے خون کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میاں نواز شریف کو فوری طور پر سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے اور بات کا اشارہ دیا ہے کہ تاحیر کی صورت میں میاں نواز شریف کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی تجویز اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں میاں نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے لیے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کی ضرورت ہے جس پر پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے وی وی آئی پی وارڈز میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جبکہ دوسری جانب اڈیالہ جیل کے گردونواح میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور میڈیا ٹیموں کو جیل سے 2 کلومیٹر روک دیا گیا ہے ۔

جمعہ، 27 جولائی، 2018

#Election_2018

مولانا فضل الرحمان نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی


لاہور: مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  کی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوا لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں لہذا ایم ایم اے انتخابی نتائج مسترد کرتی ہیں جب کہ آج اے پی سی طلب کی ہے جس کی میزبانی ،شہباز شریف اور میں کر رہا ہوں، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم سمیت ان پارٹیوں کو دعوت بھی دی ہے جنہیں انتخابی نتائج میں تحفظات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں 25،25 ہزار کی لیڈ سے جیتتا رہا ہوں لیکن اس بات نتائج مختلف تھے، ہم سرے سے نتائج تسلیم ہی نہیں کرتے، لگتا ہے پریزائیڈنگ افسر، آر اوز اورڈی آر اوز مکمل بے اختیار اور یرغمال تھے جب کہ مغرب کے بعد سے نتائج روک دیے گئے ابھی تک نتائج بنا بنا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ملک بھر میں فارم 45 پر انتخابی نتائج نہیں دیے گئے، آج اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے اور الیکشن کالعدم کرانے کے لیے تمام جماعتوں کو اتفاق رائے پرلائیں گے۔

اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا جو آپ کا خیال رکھے گا، بشریٰ بی بی


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جوآپ کا خیال رکھے گا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جوآپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا جبکہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور بشری بی بی کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان بند گلی میں پھنس گئے، سعد رفیق


 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بند گلی میں پھنس گئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، وہ ایسی جگہ پھنس گئے ہیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہیں، میرے 40 پولنگ اسٹیشن پر نتائج کو روکا گیا ہے، رات تک مجھے 12 ہزار ووٹوں سے جتوایا جا رہا تھا۔
سعد رفیق نے کہا کہ وفاق میں دیکھیں گے کہ پیپلزپارٹی کس کروٹ بیٹھتی ہے اس کے بعد پنجاب میں اس سے اتحاد سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے، دعا ہے کہ ریلوے کی وزارت شیخ رشید جیسے انسان کے ہاتھ نہ آئے، انہوں نے پہلے بھی ٹرینوں کا میک اپ کرکے ایک ٹرین کو مختلف ناموں سے چلایا، کوئی مانے یا نہ مانے لیکن دنیا مانتی ہے کہ میں نے ریلوے کو سنجیدگی سے چلایا۔

شہریوں سے 13 ارب روپے لوٹنے میں ملوث 4 فراڈیوں کا ریمانڈ

کراچی: 
کراچی کی تاریخ کے سب سے بڑے 13 ارب روپے کے فراڈ کیس میں ملوث 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیاگیا جب کہ عدالت نے چاروں ملزمان کو 5 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث ملزمان نے ایم این ایم نامی کمپنی کا دفتر شاہ فیصل میں کھولا تھا،ملزمان نے شہریوں کے لیے جعلی خصوصی موٹر سائیکل اسکیم شروع کی تھی ،موٹر سائیکل اسکیم کے ذریعے 42 ہزار کی موٹرسائیکل 25 ہزار میں دینے کا وعدہ کیا گیاتھا، ملزمان نے شہریوں سے 13ارب روپے سے زائدرقم جمع کی اور فرار ہوگئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سرغنہ شمیم عرف چینا کو ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزمان نے بتایا کہ ملزم شمیم عرف چینا بینکوں سے کروڑو ں روپے کی گاڑیاں نکالتا تھا ،ملزم قتل کے مقدمے میں مفرور بھی ہے ،ملزمان کا قریبی ساتھی شمیم خان عرف چینا قتل کے مقدمے میں اشتہاری اور مفرور ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جمعرات، 26 جولائی، 2018

چوہدری نثار علی خان نے میدان مار لیا




پی پی 10 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

چوہدری نثار علی خان نے میدان مار لیا
چوہدری نثار     53145
راجہ قمر الاسلام PMLN.        15314
نوید سلطانہ PTI                      19247
چوہدری کامران آزاد           ۔4293
نصیرالحسنین شاہ آزاد          ۔22253

مریم کے ٹوئٹ جیل انتظامیہ کیلئے دردِ سر


اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کیلئے جو مسئلہ درد سر بناہوا ہے وہ جیل سے مریم نواز کا ٹوئٹر پر پیغام جا ری کرنا ہے جسے دو دن کے دوران دو مرتبہ جاری کیا گیا ۔
قانون کے مطابق جیل میں مقید مریم نواز کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجودٹوئٹر پیغامات کا جاری ہوناجیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انتظامیہ درست صورت حال کی تہہ تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہےتاہم وہ کسی ٹھوس نتیجے پر تاحال نہیں پہنچ سکی کیوں کہ حکام مریم نواز کے ٹوئٹر پیغامات کے جیل سے اجراء کے معاملے پرواضح سرکاری موقف دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پیغامات در اصل مریم نواز کے بیٹے نے اپنے والدہ کے اکائونٹ سے جاری کئے مریم نوازکے پاس موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ۔

میرےبیٹوں کےوالدپاکستان کےاگلے وزیراعظم ہیں جمائما گولڈ اسمتھ


پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہناہے کہ 22سال کی جدوجہداورقربانیوں کےبعدمیرےبیٹوں کےوالدپاکستان کے اگلےوزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو ۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جا ئے گاجس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔’’ پاکستان زندہ بادـ‘‘۔

شاہد آفریدی کی عمران خان کو مبارکباد


   کراچی: 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی مبارک ہو۔ 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا۔ پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہارنے والی جماعتیں شکست تسلیم کر کے پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔

این اے 77نارووال، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نااہل لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں حلقے کے عوام نے کیا فیصلہ سنایا؟


عام انتخابات 2018میں نارووال کے قومی اسمبلی کے حلقے 77کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے آزاد امیدوار میاں طارق انیس کو شکست دے دی ہے ۔
نارووال کے قومی اسمبلی کے حلقے77کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66ہزار 4سو34ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں طارق انیس 36ہزار 3سو51ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے213 نوابشاہ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کامیاب قرار


عام انتخابات2018 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں،این اے 213 نوابشاہ سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کامیاب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات2018 میں این اے 213 نوابشاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری 62 ہزار 409 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے سردار شیر محمدرند 30 ہزار 234 ووٹ لے سکے۔

پی پی 168 لاہور ، خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار، غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ


غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے کامیابی سمیٹ لی اور 34 ہزار ایک سو 14 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی محمد فیاض بھٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔اسی حلقہ سے ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری بھی انتخاب لڑ رہے تھے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے تاہم وہ کتنے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس حوالے سے تازہ صورتحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
دوسری جانب این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ عمران خان سے ہے اور اس کا بھی مکمل نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے ، گزشتہ رات کی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 12ہزار 37 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق 11 ہزار 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

منگل، 24 جولائی، 2018

دعوے سے کہتا ہوں 25 جولائی کو نیچے بھی جیپ اور اوپر بھی جیپ نظر آئے گی ،پورا پاکستان دیکھے گامخالفین کو ایک نہیں دو نہیں بلکہ چار سیٹوں پر شکست فاش سے دوچار کریں گے، چوہدری نثار علی


سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھے گا آزاد ٹکٹ پر چار سیٹوں پر سیاسی مخالفین کو شکست فاش دیں گے،پوری سیاسی کمپین میں کسی نے بھی ملکی مسائل پر بات نہیں کی، نہیں بتایا کہ کس طرح ملک کو اقتصادی مسائل سے نجات دلائیں گے،آزاد حیثیت سے تمام سیاسی طاقتوں کے خلاف میدان میں کھڑا ہوا،ایک ہی پارٹی دیکھی میرے مخالف نے ہر پارٹی کے در پر ماتھا ٹیکا،ساریی زندگی سر اٹھا کر سیاست کی، جو سچ دل میں تھا وہی زبان پر لایا،اقتدار میں رہ کر بھی نہ کوئی بنک بیلنس بنایا نہ کوئی ذاتی مفادحاصل کیا،25 جولائی کو نیچے بھی جیپ ہو گی اور اوپر بھی جیپ ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی نظریں اس حلقہ پر مرکوز ہیں ،لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ واہ ٹیکسلا کے عوام 25 جولائی کو کیا فیصلہ کریں گے،انکا کہنا تھا کہ واہ ٹیکسلا میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں میری خدمت کے نشان موجود نہ ہوں،مجھے امید ہے کہ پی او ایف کے مزدور میری وفاؤں کا جواب وفاوں سے دیں گے،اور ٹیکسلا کے تاریخی شہر سے سیاسی مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی،34سال سے مسلم لیگ ن میں ہوں کہا گیا کہ درخواست دوگے تو ٹکٹ ملے گا میرا جواب تھا میں نے پوری زندگی درخواست نہیں دی اب بھی نہیں دونگا،مجھے عمران خان کی جانب سے ٹکٹ کی آفرز ہوئیں میں نے کہا اس مرتبہ میں عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا،انشا اللہ جیپ سو میل گھنٹہ کی رفتار سے پیچھے سے آئے گی اور ٹیکسلا میں آکر اسکی رفتار دو سو میل ہوجائے گی،انکا کہنا تھا کہ میرے سیاسی مخالف کی کارکردگی صفر ہے اس نے سارا ٹینور اسمبلی میں سو کر گزارا،25 جولائی کو پورا پاکستان دیکھ لے گا کہ ٹیکسلا کے عوام کس مٹی سے بنے ہوئے ہیں،انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز ٹیکسلا سے کیا اور آج اختتام بھی ٹیکسلا سے کر رہا ہوں،جیپ کو عوام کے سپرد کر کے جارہا ہوں اگر کہیں رکاوٹ آئے تو جیپ کا گیر فور بائی فور لگا دینا

ملکی دولت لوٹنے والے اڈیالہ جیل کی جانب گامزن ہیں،نواز شریف کا سہولت کار مشکل وقت میں پیٹھ دکھا گیا، غلام سرور خان


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر نائب صدر ،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63,59غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اڈیالہ جیل کی جانب گامزن ہیں، جبکہ میاں نواز شریف کے ساتھ سہولت کاری کا کام سر انجام دینے والا شخص میاں نواز شریف پر مشکل وقت میں پیٹھ دکھا گیا ،دوسروں کے نصیت خود میاں فصیعت،تم تو کہتے تھے کہ میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو اس شخص نے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، اگر یہ شخص میاں نواز شریف کا نہ بن سکا جسکی وجہ سے یہ متعدد بار وزارتوں کے مزے لوٹتا رہا تو یہ اس حلقہ کے عوام کے ساتھ کیا وفا کریگا، جس کا کوئی زریعہ معاش ہی نہیں وہ چار چار حلقوں سے کیسے الیکشن لڑتا ہے یہاں آتا ہے تو کہتا ہے چونترہ میرے ساتھ ہے جب وہاں جاتا ہے تو کہتا ہے ٹیکسلا والے تو میری مٹھی میں ہیں کل تجھے پتہ چلے گا کہ اس حلقہ کے عوام کس کے ساتھ ہیں اور اس حلقہ کے عوام کس کے ساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے والی بال گراؤنڈ نزد ریلوے اسٹیشن ٹیکسلا میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کے دوران کیا توریب ،امیدوار صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان، اور سابق ناظم شعلہ بیاں مقرر عاشق رسولﷺ حاجی فرخ محمود مغل،ملک محمد پرویز نے بھی تاریخی خطاب کیا،تقریب میں سردار محمد علی شاہ، سرفراز شاہ، حاجی زاہد رفیق، حاجی ریاض اعوان، زبیر خان، سید عترت شاہ سمیت دیگر تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے اپنے مد مقاب سے کچھ سوال کئے تھے مگر وہ آج تک ان کا جواب نہ دے سکا ،جب ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی تو یہ موصوف وزیر داخلہ تھے اور انھوں نے بھی اس پر دستخط کئے تھے آج حلقے میں معصوم بنے گلی گلی میں ووٹ مانگ رہے ہیں،انشااللہ اسکی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی، جس نے نہ صرف عوام کا استحصال کیا بلکہ تھانہ کچہری اور انتقام کی سیاست کو فروغ دیا، عمران خان اس ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں انشااللہ انکی قیادت میں یہ ملکنہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلکہ ہم انشااللہ پاکستان گرے لست سے بھی جلد نکال لیں گے،عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ ملے گا، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، انرجی بحران کا خاتمہ ہو گا،ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا

ہفتہ، 21 جولائی، 2018

پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کردیا



پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے63 اور 59 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کردیا،گزشتہ روز ایک تقریب واہ کینٹ کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی نعیم سلطان کیانی ، انار خان گوندل،جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی سیف الرحمان عطاری،سیف اللہ خان قادری صدر تحریک منہاج القران ٹیکسلا ،امجد اعوان ، کے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی غلام سرور خان، حلقہ پی پی19 کے امیدوار عمار صدیق خنا نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر نعیم سلطان کیانی نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن لوٹ مار اور اقرباء پروری کی سیاست اور سانحہ ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی نے انکا بھرپور ساتھ دیا ، حکومت خلاف جدوجہد میں ہم دونون ایک پلیٹ فارم پر رہے ، آئندہ بھی ظلم کے خلاف یکجا ہوکر جدوجہد کریں گے. غلام سرور خان نے پاکستان عوامی تحریک کا حمائت پر انکا شکریہ ادا کیا،اور اس امر کا یقین دلایا کہ وہ ملک سے ظلم و بربریت اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،



منگل، 17 جولائی، 2018

بکاو مال ٹیکسلا والے نہیں چکری والے ہیں،25 جولائی کونواز شریف کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی ،سردار ممتاز خان

وفاداری کا سبق دینے والے نے جیپ پر بیٹھ کر دکھا دیا کہ وہ نواز شریف کے کتنے وفادار ہیں ،بکاو مال ٹیکسلا والے نہیں چکری والے ہیں،25 جولائی کونواز شریف کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی ،سردار ممتاز خان ، راجہ سرفراز اصغر ، سید ابرار شاہ کا جمیل آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب
..
..
چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل مسلم لیگ ن قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 کے امیدوار سردار ممتاز خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان محسن کش ہیں جنہوں نے نواز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپا،دوسروں کو وفا داری کا سبق دینے والے خود کتنے وفادار ہیں لوگوں کو پتا لگ گیا،جیپ کن لوگون کا نشان ہے بچہ بچہ جانتا ہے،چوہدری نثار بتائیں کہ بکاو مال ٹیکسلا والے ہیں یا چکری والے ہیں،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش عوام 25 جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ناکام بنا دیں گے،پوری قوم کا یہ جمہوری حق ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا امیدوار منتخب کریں، مگر آج قوم کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمیل آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا کارنر میٹنگ کا انعقاد ، فضل غنی، فضل دیان ،شا ہد علی خان زاہد علی خان اور عمران خان، چوہدری ندیم و اہلیان محلہ نے کیا تھا، سردار ممتاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسکی حب الوطنی پاکستانی قوم کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے،ا ورملک و قوم کی خدمت کرنے کرنے کا صلہ یہا دیا جارہا ہے کہ اسے کس طرح راستے سے ہٹایا جائے،لیکن عوام بہت باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ جس نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے اس عذاب سے عوام کو نجات دلانے میں کردار ادا کیا سب جماعتیں ملکر بھی نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتیں،اس لئے نواز شریف کو کھلا میدان نہیں دیا جارہا،اسے بند گلی میں دھکیلنے کی سازشیں ہورہی ہیں،نواز شریف کے خلاف نہ صرف اندرونی طاقتیں سازش کر رہی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نادیدہ قوتیں جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں،انکا کہنا تھا کہ نیب کے قانون کے مطابق ملزم کی غیر حاضری میں فیصلہ نہیں سنایا جاتا مگر یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے نواز شریف اور اسکی دلیر بیٹی مریم نواز کے خلافسزا سنا کر،انصاف کی دھجیاں بکھیری گئیں، نواز شریف کو خدمت کے راستے پر چلنے کی سزا دی جارہی ہے،ایک فیصلہ عوام نے دیناہے جو 25 جولائی کو ہوگا،انکا کہنا تاھ کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چکری والے نے نواز شریف کو اس نہج پر پہنچایا جس میں اور بھی کردار ہیں،،ملک کو جس سمت پر لیکر جایا جارہا ہے یہ نیک شگون نہیں ہے عوام ان سازشوں کو ووٹ کے زریعے ناکام بنائیں،انھوں نے کہا کہ الیکشن میں پوری قوم کو شکوک و شبہات نظر آرہے ہیں، الیکشن میں اپنی مرضی کا ماحول پیدا کرنے کی سازش ہورہی ہے،قوم ان سازشوں کو ناکام بنائے گی ،انکا کہنا تھا کہ پی او ایف کے مزدوروں کا مسلہ نواز شریف نے حل کیا اور اگر کوئی اہم کردار تھا وہ اس خادم نے ادا کیا تھا،، فرعونیت کا دور ختم ہونے والا ہے ،دور تبدیل ہورہا ہے ، لوگوں کی عزت نفس بحال کریں گے،لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امسبلی حلقہ پی پی 20 کے امیدوار راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا لبادہ اوڑھ پر ایک مرتبہ پھر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،لوگ ان بہروپیوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ، جو نواز شریف کا نہ ہوسکا اس سے کیا بعید ،سید ابرار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ واہ کینٹ ، ٹیکسلا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، مسلم لیگ ن کے نامزد شیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے شاہد علی خان کا کہنا تھا قوم نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، اس حلقہ سے عوام 25 جولائی شیر کو جتا کرکو پوری قوم کو سرپرائز دیں گے، کارنر میٹننگ میں عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

مسلم لیگ ن صرف چوہدری نثار علی خان ہے ،سرور خان سیاست کا کوڑا کرکٹ اور لنڈہ بازار ہے جو ہر کسی کو فٹ آجاتا ہے

جو اپنی یونین کونسل سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے وہ میرے مدمقابل آکر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہاہے، اس حلقہ میں مسلم لیگ ن صرف چوہدری نثار علی خان ہے ،سرور خان سیاست کا کوڑا کرکٹ اور لنڈہ بازار ہے جو ہر کسی کو فٹ آجاتا ہے ،اسے اسمبلی میں نہیں ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے، چوہدری نثار کا سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں جلسہ سے خطاب


سابق وفاقی وزیر داخلہ آزادامیدوار حلقہ این اے 59,63 چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک خطرات اور مشکلات سے دوچار ہے سیاسی لیڈر جو آپس میں اقتدار کے لئے دست و گریبان ہو رہے ہیں انھیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا،میں اقتدار کی بھینٹ چال میں نہیں پڑونگا،پاکستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کرونگا،ایوان میں اور میری آواز سب سے اونچی ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جب 85 میں آیا یہاں مسلم لیگ کا نام لیو اکوئی نہیں تھا،اس علاقہ میں مسلم لیگ کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی،اس علاقہ میں مسلم لیگ چوہدری نثار کے سوا کوئی نہیں،نواز شریف تو پی او ایف کے ادارے کی پراوئیویٹایزیشن کے لئے یہاں آرہے تھے ، میں نے سارا کھیل ملیا میٹ کردیا،اور پی او ایف کے مزوروں کے حقوق کا ڈٹ کر دفاع کیا،اس حلقہ سے شکست کے باوجود پندرہ ارب کے ترقیاتی کام کروائے،میری عوامی خدمت کے نشان ہر گلی کوچے میں موجود ہیں،ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، عمران خان کہتا ہے میں وزیر اعظم بنوں گا شہباز شریف کہتا ہے میں بنوں گاوزیر اعظم جو مرضی بنے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت جس مشکلات میں پاکستان گھرا ہوا ہے اسے ان مشکلات سے نکالا جائے،عوام نے ووٹ کی طاقت دیکر مجھے ایوان میں پہنچایا تو تین اصولوں پر کام کرونگا،دین اور ایمان کی سر بلندی کے لئے آواز اٹھاوں گا،حلقہ کے عوام کے حقوق لونگا نہیں بلکہ چھین کر آپ کو دونگا،پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کے لئے ایوان میں میری آواز سب سے اونچی گونجے گی،اپنے سیایس حریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے ساری زندگی پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری یا جعلی ڈگریاں حاصل کرنے میں گزاری اور اسمبلی میں سو کر ٹائم پاس کیا،عمران خان نے واہ کینٹ جلسہ میں ایک بھی لفظ سرور خان کی تعریف میں ادا نہیں کیا،سرور خان نے جس لیڈر کو اپنی حمائت کے لئے واہ کینٹ بلایا اس نے سرور خان کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا،انھوں نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز میں جوش و جذبہ اور جنون ہے،وہ تبدیلی چاہتا ہے،تبدیلی صرف وہ لاسکتا ہے جس کا دامن صاف ہو اور دل میں کوئی کھوٹ نہ ہو،جسکا ضمیر اور خمیر اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے صاف ہو،انکا کہنا تھا کہ سرور خان کیا خاک تبدیلی لائے گا جس نے آج تک کسی ایک پارٹی سے وفاداری نہیں نبھائی،انکا کہنا تھا کہ سرور خان میرے ساتھ 85 میں جنرل ضیا کے دور میں ایم پی اے بنا،بے نظیر بھٹو آئیں تو چھلانگ لگا کر اسکے ساتھ ہوگیا،اور بے نظیر بھٹو کو اپنی بہن کہتا رہا،بے نظیر پر مشکل وقت آیا تو یہ شخص چھلانگ لگا کر پرویز مشرف کی وردی کے پیچھے چھپ گیا،پھر ق لیگ میں شامل ہوکر چوہدری شجاعت حسین کے نعرے لگاتا رہا،اس پر مشکل گھڑی آئی تو موصوف عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے،میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ یہ لوگ سیاست کو کوڑا کرکٹ اور سیاست کا لنڈہ بازار ہیں جو ہر کسی کو فٹ آجاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سیاسی کوڑا کرکٹ کو ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے اسمبلی میں نہیں،مذکورہ حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سیاسی حیثیت میں نے دی ،وہ آج ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں انکی سیاسی حیثیت اتنی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل میں ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،انکا کہنا تھا کہ انھوں نے 34 سال نواز شریف کا ساتھ نبھایا،دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کو فعال کیا،اس حلقہ میں ایک ایک اینٹ مسلم لیگ ن کی میں نے رکھی ،انھوں نے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ اس علاقہ میں اگر کوئی مسلم لیگ کا امیدوار ہے تو وہ صرف اور صرف چوہدری نثار ہے،جلسہ سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 کے امیدوار فیصل اقبال ، حلقہ پی پی 19 کے امیدوار ملک عمر فاروق نے بھی خطاب کیا، فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے انھیں کامیاب کیا تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ اسمبلی رکن کو ملنے والی تنخواہ ان پر حڑام ہوگی وہ یہ پیسہ بھی عوام پر خرچ کریں گے،ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جم غفیر یہ بتا رہا ہے کہ جیپ والے یہ الیکشن جیت چکے ہیں،اس موقع پر حاجی علی اصغر اعوان ، چوہدری اظہر گدوال،اسامہ قاضی ، نعمان احترام ، راجہ عامر سعید، بالخصوص صوبائی امیدوار فیصل اقبال کے والد حاجی اقبال ، سفیر خان،کے علاوہن کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،

18 جولائی 18: صبح 6 بجے تک بارش کی پیشنگوئی

..
جولائی 18: صبح 6 بجے تک بارش کی پیشنگوئی

ہفتہ، 14 جولائی، 2018

معروف سماجی و ادبی شخصیت عتیق عالم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں 21 ایریا قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا

ممتاز ادیب شاعر اور ادبی تنظیم فانوس کے سرپرست اعلیٰ اور ایدھی فاؤنڈیشن ٹیکسلا و خیبر پختون خواہ کے روح رواں اور مسیحا پاکستان عبدالستار ایدھی مرحوم کے دست راست محمد عتیق عالم خان کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں 21ایریا اتوار بازار واہ کینٹ کے قبرستان میں سپر دخاک کر دیا .
..گیا اس سے قبل میلاد چوک واہ کینٹ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی
.
نماز جناز ہ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63,59 حاجی غلام سرور 
خان، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20تیمور مسعود اکبر ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20پروفیسر محمد وقاص ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20عامر اقبال خان ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20 فیصل اقبال،شعیب ہمیش ، عطاء الرحما ن چوہدری، ملک نجیب الرحما ن ارشد، راجہ مشتاق کاشمیری ، محمد ریاض راٹھور ، محمد الیاس ہیڈ ماسٹر ، مشتاق عاصم ، خالد قیوم تنولی ، عابد حسین عابد ، خالد نصیر خان ، عبد الباسط معصومی ، علام الدین ، ملک طارق 
محمود ، شیخ قمر احمداور ہر شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد نے شرکت کی .
..
مرحوم مرنجا ں مرنج طبیعت کے مالک تھے او رانہوں نے ساری زندگی ترویج علم وادب اور فنون لطیفہ کے لیے وقف کی ہوئی تھی مرحوم عبدالستار ایدھی کے مشن کے فروغ کے لیے عتیق عالم خان ہمیشہ پیش پیش رہے ، ان کی وفات سے واہ چھاؤنی ایک ممتاز انسان دوست علم و ادب پرور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے ۔

پیر، 9 جولائی، 2018

پی ٹی آئی کا خان الیاس گراونڈ نواب آباد میں پاور شوغلام سرور خان

پی ٹی آئی کا خان الیاس گراونڈ نواب آباد میں پاور شوغلام سرور خان نے،اپنے روائتی سیاسی حریف کو دم کٹے جانور سے تشبہیہ دے دی ،علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آچکا ،عدالتی فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں نیا موڑ ہے اسکا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے ،نواز شریف نے نجکاری کے نام پر ستر قیمتی اثاثے اپنے منظور نظر لوگوں کو بانٹے،چوہدری نثار کے ساتھ ساتھ تمام حرام خور پٹواریوں کا بھی بندوبست کریں گے نواز شریف کے خلاف تاریخی فیصلے پر پوری قوم کو مبارک باد پیس کرتا ہوں/....پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59,63 غلام سرور خان نے کہا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آچکا ،عدالتی فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں نیا موڑ ہے اسکا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے ،نواز شریف نے نجکاری کے نام پر ستر قیمتی اثاثے اپنے منظور نظر لوگوں کو بانٹے،چوہدری نثار کے ساتھ ساتھ تمام حرام خور پٹواریوں کا بھی بندوبست کریں گے ،نواز شریف کے خلاف تاریخی فیصلے پر پوری قوم کو مبارک باد پیس کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نیب خان الیاس گراونڈنواب آباد واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی او ایف کے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑی ، شہدا کے لواحقین کو لولی پاپ دیا گیا، لواحقین کو تاحال فلیٹس نہیں دیئے گئے،شہدا کے لواحقین کے لئے فلیٹس میں نے بنائے تھے اور میں ہی انھیں مالکانہ حقوق دلواونگا،پی او ایف کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرائیں گے،چوہدری نثار کو گزشتہ انتخابات میں اس وقت بھی زلت آمیز شکست سے دوچار کیا جب انکے پاس ن لیگ کا ٹکٹ تھا، اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ لیڈ سے کامیاب ہونگے،مزدور دشمن تو چوہدری نثار ہے جب پیپلز پارٹی کے دور میں جب ملازمین کی تنخواہوں میں پچا س فیصد اضافہ کیا گیا تو سب سے پہلے اس نے احتجاج کیا،انکا کہنا تھا کہ یہ چوہدری نثار علی خان کی آخری باری ہے منافقت ، فرعونیت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا زریعہ آمدنی اور معیشت کا دارومدار پٹوار خانے ہیں،جو انکا کچن بھی چلاتے ہیں انکا علاج معالجہ بھی کرتے ہیں بیرون ممالک دوروں کے خرچے بھی برداشت کرتے ہیں،اور سیر وسپاٹ کا بندوبست بھی کرتے ہیں ، یہی پٹواری انکی چار چار حلقوں میں الیکشن کے خرچے بھی پورے کرتے ہیں،نواز شریف نے تیس سالوں سے جو قوم کا پیسہ وٹا ہے ایک ایک پائی واپس لائیں گے اور یہ پیسہ جو قوم کا حق ہے انپر خرچ ہونا چاہئے،تاریخی فیصلے نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ہے،پاکستا ن کا شملہ اونچا ہوا ہے،آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے،



غلام سرور خان جعلی ڈگری کیس لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناہی ختم کردیا،اینٹی کرپشن عدالت کو کسی کی سماعت جاری رکھنے کا حکم

غلام سرور خان جعلی ڈگری کیس لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناہی ختم کردیاغلام سرور خان نے سوا سال سے عدالت عالیہ سے حکم امتناہی حاصل کر رکھا تھا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59,63 غلام سرور خان کے جعلی ڈگری کیس پرحکم امتناہی ختم کردیا،غلام سرور خان کے خلاف ایف اے اور بی اے کی ڈگری جعلسازی سے حاصل کرنے پر اینٹی کرپشن عدالت میں فوجداری مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 218,471,468,420 اورپی سی اے1947 کی دفعہ5/2/47 کے تحت اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں چل رہاتھا،جس پر غلام سرورخان نے تقریباً سوا سال سے عدالت عالیہ سے حکم امتناہی حاصل کر رکھا تھا،جس کی وجہ سے کیس تعطل کا شکار رہا،اب اس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے6 جولائی 2018 کی پیشی پرلاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناہی واپس لیکراینٹی کرپشن عدالت کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملزم کے کیس کی سماعت جاری رکھے،البتہ حتمی فیصلہ ہائی کورٹ کی اگلی تاریخ سے پہلے نہ کرے،

‏لوٹ آئی ہے پھر ایک تصویر ‏دیکھو جیالو آئی ھے بینظیر


‏لوٹ آئی ہے پھر ایک تصویر
‏دیکھو جیالو آئی ھے بینظیر
//

جس کیساتھ اللہ کی ذات اور عوام کی طاقت ہو اسکو کوئ ذِیر نہیں کر سکتا.. فخرِ پاکستان چوہدری نثار علیخان...


..  جس کیساتھ اللہ کی ذات اور عوام کی طاقت ہو اسکو کوئ ذِیر نہیں کر  سکتا..   فخرِ پاکستان چوہدری نثار علیخان...
   
Syed Imran Haider Naqvi
..  

Ch Nisar NA-63

Image may contain: 2 people, including Saeed Nawaz, people smiling

PML(N) Election 2018

Image may contain: 10 people, people standing, crowd and text

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں