They are 100% FREE.

جمعہ، 30 مارچ، 2018

نثار کے حوالے سے کسی کو فکر کرنیکی ضرورت نہیں ، نواز شریف


سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے حوالے سے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مناسب وقت پر فیصلہ ہوجائے گا ابھی بہت کچھ دیکھ رہے ہیں۔ دوغلی پالیسی نہیں چلے گی ، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں سب جانتے ہیں کہ پارٹی کے اندر کون کس کے ساتھ کھڑا ہے اور کون پیٹ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔ 

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہو گی

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہو گی

اسلام آباد( نیوز ایجنسی) وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کرے گی جس میں گزشتہ تین سے چار سالوں سے ناکام رہنے والے باقی ماندہ 4 ہزار حج درخواست گزاروں کا فیصلہ کیا جائیگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال تقریباً 14 ہزار ایسی درخواستیں موصول ہوئیں جنہیں گزشتہ تین سے چار سال تک مسلسل حج قرعہ اندازی میں ناکامی کا سامنا رہا۔ وزارت مذہبی امور نے 50 فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی کی جس میں تین سے چار سال تک ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو کامیابی حاصل ہوئی تاہم اب بھی ایسے 4 ہزار درخواست گزار باقی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں میں حج کوٹہ کے تعین کے حوالہ سے تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے جس کے خلاف وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو گا کہ دوسری قرعہ اندازی صرف 10 فیصد یا 17 فیصد کی جائے گی۔ دوسری قرعہ اندازی میں تین سے چار سال تک ناکام رہنے والے اور عمر رسیدہ افراد کے حوالہ سے حج پالیسی میں کی گئی نرمی سے وہی درخواست گزار فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے ابھی تک بینکوں سے اپنی رقوم واپس نہیں لیں۔ 

جمعرات، 29 مارچ، 2018

30باصلاحیت ایشیائی نوجوانوں میں9 پاکستانی شامل


نیویارک : فوربز میگزین ایشیا نے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئی ایجادات کرنے والے ایشیائی نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ہر سال جاری ہونے والی یہ فہرست جسے ’’30 انڈر 30‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایسے 30 نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے کسی بھی وجہ سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہو۔ 2018 کی اس تازہ فہرست میں 9 پاکستانی نوجوانوں کا شامل ہونا بلاشبہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اپنے ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔فوربز کی فہرست میں گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں جو خواتین کے حقوق کے علاوہ بہت سے دوسرے سماجی مسائل کے حل کیلیے کام کرتی ہیں۔دوسرا نام سعدیہ بشیر کا ہے جو پکسل آرٹ گیمز اکیڈمی کی شریک بانی ہیں۔ ادارے کا مقصد ویڈیو گیم ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں لوگوں کو ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔تیسرا نام شہیر نیازی کا ہے جنہوں نے برقی چھتوں یعنی (الیکٹرک ہنی کومب) پر تحقیق سے دنیا کو متاثر کیا۔چوتھا نام حمزہ فرخ کا ہے جنہوں نے شمسی توانائی (سولر پاور) سے پانی کی صفائی کا نظام متعارف کرایا۔پانچواں نام سافٹ ویئر ڈویلپر سید فیضان حسین کا ہے جن کے ادارے کا مقصد ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔فہرست میں عدنان اورعدیل شفیع کا نام بھی ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ویب سائٹ بنائی جس کے ذریعے موبائل فونزکی قیمتوں اوران کے فیچرز سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔فوربز کی فہرست میں محمد اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں نوجوان طبی آلات بنانے والی کمپنی کے بانی ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت سے متعلق خدمات (ہیلتھ سروسز) کو بہتر بنانے پرکام کرتے ہیں۔

چوہدری نثار احسان فراموش ہے پارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیاانھوں نے اپنی سمت تبدیل کی، غلام سرور خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 35سالوں سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اقتدار کے مزے لیتے آ رہے ہیں اور جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو انھوں نے پارٹی سے دوری اختیار کر لی اور پارٹی قائدین کے خلاف بولنے لگے خاندانی لوگ مشکل وقت میں دوستوں کو چھوڑا نہیں بلکہ سہارا دیا کرتے ہیں دوسری طرف وہ آزادامیدوار کے طور پر آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں انھیں چاہیے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں اور قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں تا کہ میں انھیں شکست دیکر اپنی ہیٹرک مکمل کر لوں چوہدری نثار علی خان نے شریفوں کے ساتھ ملکر کرپشن اور لوٹ مار کی چوہدری نثار علی خان جہاں جہاں سے انتخابات میں حصہ لیں گے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا شریف لندن میں علاج نہیں بلکہ اپنے لیئے سہارے تلاش کر رہے ہیں شریف فیملی این آر او کی تلاش میں ہے جو انھیں کھبی نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے پی پی11کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سابق امیدوار پی پی سات عمارصدیق خان،ملک محمد پرویز،ملک ایاز محمود،علی حسین،عطرت شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تحریک انصاف کے تحصیل صدر ملک عظمت محمود،ملک محمد پرویز،ملک ایاز محمود،حاجی ریاض اعوان،ناصر محمود اعوان،چوہدری الطاف،راجہ اعجاز،برکت خان،سید عطرت شاہ،سید سرفراز شاہ،سید نذیر شاہ،ملک عاشق اعوان،حاجی منیر جلال،ملک ثاقب ممتاز،ملک یونس،اجمل خان تنولی،ملک سہیل عمران،ظہیر نواز،سید اسد علی شاہ،ملک قیصر محمود،شیخ قمر،محمد خان،افسر خان،اشرف خان،وسیم شاہ سمیت پی پی11کے منتخب نمائندے اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے اگر حلقہ این اے63سے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو مجھے الیکشن لڑنے کا مزہ ہی نہیں آئے گا پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران انھوں نے حلقہ بندیوں،ممبر سازی مہم شروع کرنے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور ممبر سازی مہم کا افتتاح پارٹی چیئرمین عمران خان متوقع ہیں جس کے لیئے مشاورت کی گئی اور یونین کونسلز،بلدیہ ممبران،کنٹونمنٹ بورڈز کے نما ئندوں کو مخصوص ممبر سازی کرنے کے لیئے ٹارگٹس دیئے گئے ہیں جس کے لیئے پارٹی کارکن اور عہدیدار مکمل فعال نظر آتے ہیں ۔

بدھ، 28 مارچ، 2018

چین کو 75فیصد اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دینے پر کام شروع


حکومت نے چین کو 75فیصد اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی تجویز پر کام شروع کردیا ، مقامی صنعتکاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ،ماہرین کے مطابق چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے سے مقامی انڈستری تباہ ہوجائیگی ، بیروزگاری میں بھی
اضافہ ہوگا ،وفاقی حکومت نے آزادتجارتی معاہدہ ٹوکے تحت چین کے لیے ٹیرف لائنز 75 فیصد سے کم کرکے 60فیصد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ ایف ٹی اے ٹو کے حوالے سے اب تک کے مشاورتی عمل کے دوران چیمبرز اورتجارتی تنظیموں نے مختلف مصنوعات پر چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر تحفظات کا اظہار کیااور مطالبہ کیا تھا کہ ان مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی کی اجازت نہ دی جائے اور ان کو حساس لسٹ میں رکھا جائے وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ایف ٹی اے ٹو پر3 سال سے مذاکرات جاری ہیں تاہم اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزارت تجارت نے چین کو75فیصد اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدون سے ملکی انڈسٹری تباہ ہو جائیگی اور پاکستان میں چمڑے اور آلات جراحی کی برآمدات میں بھی واضھ کمی ہوگی جس کا اثر ایک عام مزدور سے لیکر صنعتکار کو ہوگا اور بیروز گاری بھی بڑھ جائیگ
ی

سرمایہ استحکام مانگتا ہے، بھیک مانگنے والے آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے (چئر مین اسلامی نظریاتی کونسل)

چئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر ایاز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو کافر قرار دینا اسلامی اصولوں کے منافی ہے اور 73کے آئین پر پوری طرح عمل کر کے دہشت گردانہ اور فرقہ وارانہ سر گرمیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ورلڈ کونسل آف ریلجینز پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ ’’علمی و مشاورتی کانفرنس ‘‘سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لئے پُر امن پاکستان لازمی ہے ۔ سرمایہ استحکام مانگتا ہے جو امن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ھیک مانگنے والے ممالک کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔ پوری دنیا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے پیچھے لگی ہوئی ہے جس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ پاکستان کو گرے لِسٹ میں ڈالا جا رہا ہے جو پاکستان کی خوشحالی کے لیے انتہائی خطر ناک ہو گا۔ اُنہوں نے علماء کرام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قومی بیانیہ امن کے حوالے سے ہونا چاہیے تاکہ پوری دنیا میں پُر امن پاکستان کا پیغام جا سکے۔ کانفرنس سے مولا نا ےٰسین ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماء برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں جو عدم برداشت کی ہوا چل پڑی ہے وہ تھم سکے۔ حافظ محمد نعمان حامد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ کونسل آف ریلجینز پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی سروے کے مطابق 56فیصد پاکستانی اپنے مذہبی رہنماؤں کی پیروی کرتے ہیں جو اِس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے علماء کرام کا کردار انتہائی ناگزیر ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلک کے بجائے اسلام کی بات کی جائے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ کانفرنس سے قاضی نیاز حسین نقوی، پیر شفاعت رسول، مجیب الرحمان شامی، مفتی راغب نعیمی ،مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولانا الیاس گھمن ، سمیحہ راحیل قاضی، سید مشاہد حسین ،مولانا یحییٰ عباسی، مولانا ندیم سرور جالندھری، مفتی محمد عثمان جالندھری، مفتی محمد عثمان، مولانا ابوذر حنفی اور ایم پی اے وحید گُل نے بھی خطاب کیا۔

منگل، 27 مارچ، 2018

مجھے پیپلز پارٹی کی حکومت اور حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہئے تھا، نواز شریف


نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے پیپلزپارٹی کی حکومت اورحسین حقانی کے خلاف میموگیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا،میرے خلاف یلغارکی وجہ میراآئین اور قانون کی بالادستی کے لئے کھڑاہونا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء کے زمانے کے قوانین کو بیک جنبش قلم ختم ہونا چاہیے،پرویز مشرف وطن واپسی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف مکا دکھاکرکہتے تھے کہ نواز شریف اور بینظیر کبھی واپس نہیں آئینگے،میں اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت میں موجود ہوں، الزامات کا سامنا کررہاہوں.
 لوگوں کوسیاستدانوں اور پرویز مشرف جیسے لوگوں میں فرق سمجھنا چاہیے ،پرویز مشرف بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال میں چھپ گئے۔ایک سوال پر کہ کیا پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے لئے راحیل شریف نے آپ سے کہاتھا؟اس پر انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال ان باتوں کا وقت نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگراں وزیراعظم سے متعلق ایک دوبار بات ہوئی ہے۔ موجودہ اسمبلی کی مدت میں 2ماہ رہ گئے ہیں ،ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں لوگوں کے انگوٹھوں سے ملیں گے،جمہوریت کیلیے قیمت اداکی اور ادا کربھی رہاہوں۔انتخابات میں ایک دن اور ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں چاہتے۔سب جانتے ہیں میں سگنل لینے والا بندہ نہیں.
۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس کیانٹرویواور ڈاکٹرائن سے متعلق تبصرے دیکھ رہاہوں، آج فیصلے میرے ہاتھ میں نہیں "ان"کے ہاتھ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کو چیلنج کرتاہوں کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت کریں،ہمارے اثاثوں کے کیس میں یہ ثابت نہیں کرسکے کہ ایک پیسابھی کرپشن کاتھا،یہاں کیس بنانے اور بننے میں وقت ہی کتنا لگتاہے؟سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے خلاف آج تک کسی نے کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا،
ان سے پوچھیں ہم نے کرپشن نہیں کی تو کیس کس چیز کا بنایا؟
میرے والد بیماری کے باوجود بلاتعطل عدالت میں حاضر ہورہے ہیں۔

’پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے‘

’پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے‘


بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔بنگلہ دیشی وزیراعظم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اگر ناکامی کی جانب جائے گا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی 1975 میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کوخوش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے بنگلہ دیشی حکمران نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ترقی کرے اوراسی لیے وہ پاکستانی فورسزکا ایجنڈا مسلط کر رہے تھے۔

پیر، 26 مارچ، 2018

فاروق ستار کو ہٹا دیا گیا

فاروق ستار کو ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیر شپ کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو فارغ کر دیا ہے _ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق سماعت کا اختیار رکھتا ہے _
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا
فاروق ستار کو کنوینیر شپ سے ہٹانے کےلئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی _
فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا

نثار خواب وزیر اعظم بننے کا دیکھتے ہیں‘ آج تک گھر سے الیکشن نہیں جیت سکے جاویدہاشمی


 سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سوئی آخر تک پہنچ چکی ہے، چوہدری نثار ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں اور مجھے خاموش رہنے دیں، چوہدری نثار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن وہ آج تک اپنے گھر کے علاقہ چکری سے الیکشن نہیں جیت سکے۔ جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا چوہدری نثار بیماری کا بہانہ کر لیتے تھے ، مریم نواز قوم کی بیٹی ہے جس نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پی سی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اور میرا عرصہ دراز سے تعلق ہے اب چوہدری نثار کے پارٹی کیساتھ کیسے تعلقات ہیں اندر کی بات مجھے معلوم نہیں ہے لیکن چوہدری نثار کے اختلاف کا پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ،امید ہے شہباز شریف ان کے اختلافات کا بہتر حل نکالیں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ چوہدری نثار کے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں، میں تو ابھی کسی جماعت میں نہیں ہوں لیکن میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی سے اچھے تعلقات ہیں اور میری دونوں بھائیوں سے بے تکلفی ہے، میں چوہدری نثار کا دل سے احترام کرتا ہوں شہباز شریف وزیراعلی بنیں یا چوہدری نثار وزیراعظم بنیں مجھے اس سے کیا لینا دینا ،میں تو صوبائی اسمبلی کا امیدوار نہیں ہوں۔ البتہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چوہدری نثار اور شہباز شریف نے میرے پاس آکر کہا کہ آپ وزیر بنیں میں نے کیونکہ جمہوریت کو بچایا۔ اس لئے میں آج بھی جمہوریت کے راستے پر چل رہا ہوں ابھی باضابطہ طور پر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا ، حلقہ بندیوں کا جائزہ لے کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں گا، میاں نواز شریف نے کیونکہ مجھے یہ کہا کہ آپ جس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے آپ کے مقابلے میں مسلم لیگ امیدوار نامزد نہیں کرے گی یہ اصل میں مسلم لیگ کا ٹکٹ ہے جو مجھے مل چکا ہے میرے اگر پارٹی سے کوئی اختلاف ہوئے تھے تو ان تعلقات کو خراب کرنے میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے بلکہ جب میں مسلم لیگ کا قائم مقام صدر بنا تو چوہدری نثار نے مجھے تسلیم نہیں کیا تھا اور اجلاس میں بیٹھ کر میرا مذاق اڑانے کی کوشش کرتے تھے لیکن میں نے کبھی اس کی پرواہ نہیں کی ان کا میرے خلاف بیان سمجھ سے باہر ہے جبکہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے اصل میں ملک میں جب جمہوریت چلنے لگتی ہے تو کچھ طاقت ور عناصر درمیان میں دخل اندازی کرنے لگ جاتے ہیں چوہدری نثار نے ہمیشہ کسی اور کی زبان استعمال کی جب بھی کبھی پارٹی پر مشکل وقت آیا چوہدری نثار یاتو بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں یا پھر گھر میں نظر بند ہوتے ہیں اور میں جیل میں ہوتا ہوں انہوں نے کہا کہ 12اکتو بر کو جب وزیراعظم ہاؤس میں میاں نواز شریف پر بندوقیں تان لی گئیں اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرفتار کر لیا گیا تو چوہدری نثار بندوقوں کے سائے سے کس طرح باہر نکلے یہ فن انہیں ہی آتا ہے انہوں نے کہا کہ جب پارٹی پر بحران آیا تو کلثوم نواز نے باہر آکر پارٹی کو سنبھالا اور میں کلثوم نواز کے ساتھ تھا آج جب پارٹی ڈیڈ ہو رہی تھی تو مریم نواز نے مسلم لیگ کو متحرک کیا ہے اور وہ عوام سے اچھے انداز سے خطاب کرتی ہیں، میری بیٹی ہیں انہوں نے جمود کی کیفیت توڑی ہے اور اپنی والدہ کی طرح پارٹی کو بچالیا ہے، چوہدری نثار پارٹی کو بند گلی میں داخل کرنا چاہتے ہیں وہ خود کیونکہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو بھی تسلیم نہیں کیا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا شہباز شریف سے بھی کوئی اختلاف نہیں ہے انہوں نے میرے کہنے پر ملتان اور مخدوم رشید میں 18بوائز اور گرلز کالجز دیئے میرا تو شہباز شریف سے کو ئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کبھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا ہے البتہ چوہدری نثار وزیراعلی یا وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، چوہدری نثار بڑے آدمی ہیں اور میں چھوٹا آدمی ہوں انہوں نے اپنے بہنو ئی اور بھانجے کو ٹکٹ دلایا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو نہ صرف نواز شریف بلکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی اربوں روپے کے فنڈز حاصل کئے لیکن چکری سے الیکشن ہارتے رہے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ میچ کے لئے پی ایس ایل کی طرح اپنے کھلاڑی میدان میں لاتی ہے لیکن اب یہ نظام پٹ چکا ہے، فوج ادارہ نہیں بلکہ ایک سروس ہے جس کا کام سرحدوں کی حفاظت ، سیلاب اور مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ چیف جسٹس بھاٹی گیٹ کی سیاست کرنے لگے ہیں اگر وہ کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیں تو وہ استعفیٰ دے کر سامنے آئیں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کرتی ہے ان کے پیڈ ورکرز ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں تو حمزہ شہباز کی بھی تعریف کرتا ہوں حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب مریم اور حمزہ میرے خلاف بیان دیتے تھے انہیں میرے ان کے والدین سے تعلقات کا اندازہ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر صاف و شفاف الیکشن نہ ہو ئے تو ملک متاثر ہو گا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا سفر بے پناہ قربانیاں مانگتا ہے ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مجھے برہنہ کرکے برفوں پر لٹایا گیا مصطفی کھر جو بی بی نیک پروین بننے کی کوشش کرتے ہیں کے دور میں گورنر ہاؤس لاہور کے ذریعے دو لڑکیاں اغوا کی گئیں جس میں کے پی کے کے موجودہ وزیراعلی پرویز خٹک بھی ملوث تھے میں نے گورنر ہاؤس میں داخل ہوکر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ کی موجودگی میں مصطفی کھر سے دو لڑکیاں بازیاب کرائیں اب پنتالیس سال بعد پرویز خٹک نے مصطفی کھر کو پی ٹی آئی میں شامل کرایا انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بھٹو دور میں قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا بعد میں جیل میں آکر ورثاء نے مجھ سے معافی مانگی۔

اتوار، 25 مارچ، 2018

جاوید ہاشمی سیاسی مسافر، کوئی لینے کیلئے تیارنہیں،چوہدری نثار


چوہدری نثار علی خان نے ترجمان کے ذریعے دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص جمہوریت کا ارسطو بنے نہ ہی ن لیگ کی قربت کے لیے ان کا کندھا استعمال کرے ترجمان کے ذریعے جاری بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا جاوید ہاشمی نے سیاسی زندگی میں ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کیں، وہ آج ایک ایسے سیاسی مسافر ہیں جنھیں کوئی سیاسی جماعت اپنی ٹرین میں بٹھانے کے لئے تیارنہیں۔ ترجمان کے مطابق جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے نزدیک آنے کے لیے پہلے تحریک انصاف مخالف بیانات کا سہارا لیا اور ناکامی پر اب چوہدری نثار علی خان پر الزام تراشی سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی قربت چاہتے ہیں۔ چوہدری نثار کے ترجمان نے واضح کیا کہ جاوید ہاشمی کو اپنی مرضی کی سیاست کا حق ہے مگر خوشامد اور کاسہ لیسی میں اس مقام پر نہ جائیں جو سچ اور حقائق کے منافی ہو۔ بزرگ سیاستدان کو اگر اپنی عمر اور زبان کا نہیں تو کم از کم اپنے شہر کی عزت کا ہی پاس رکھ لیں، کاش جاوید ہاشمی الزام تراشی سے پہلے چوہدری نثار علی خان کے حق اور نواز شریف کے خلاف دئیے گئے اپنے بیانات ہی پڑھ لیتے۔

ہفتہ، 24 مارچ، 2018

خادم حسین رضوی پھر میدان میں آگئے ،اب تحریک لبیک نے آرمی چیف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا ساتھ ہی حکومت پر بھی بجلیاں گرا دیں




اسلام آباد ریاست کی رٹ کے لیے نیا چیلنج سامنے آگیا ،تحریک لبیک نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے یکم اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
نجی ٹی وی چینل ”کیپٹل نیوز“ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے تحریک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کی موجودگی میں حکومت کو اپنے مطالبات پورا کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے اور نہ ہی آرمی چیف کی گارنٹی پوری ہوئی ،یہ پاک فوج کی بد نامی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم اپریل تک فیض آباد دھرنے کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے اور فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر کاٹی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ خلافی کی ،امانت و دیانت کے منبع علامہ خادم حسین رضوی کو بغیر کسی ثبوت کے کرپٹ کہا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی کورٹ سے علامہ خادم حسین رضوی کے وارنٹ گرفتاری جا ری کرائے گئے ،فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ،اس کے بجائے حکومت ہم پر حملہ آور ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل تک ہمارے مطالبات پورے  نہ کیے گئے تو 2 اپریل کو داتا صاحب کے باہر جمع ہوں گے اور پھر  پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ پورا ملک بند کر دیں گے ،ائیرپورٹ ،سڑکوں ،ریلوے ٹریک اور ہر ضلع میں ہر چیز جام کر دیں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو  بصورت دیگر ا گلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
ویڈیو دیکھیں
https://dai.ly/x6grdio https://dai.ly/x6grdio

جمعرات، 22 مارچ، 2018

”میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ ۔۔۔“چوہدری نثار ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، نوازشریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھ


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے نوازشریف اور مریم نواز کے بیان پر انتہائی حیران کن رد عمل جاری کر دیا ہے ، چوہدری نثار کا کہناتھا کہ احسان انسان نہیں کرتا ، اللہ تعالی انسانوں پر کرتاہے ،مگر آپ اگر سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پرپہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہو گا ، آپ کو ان کا بھی احسان مند ہونا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ گزشتہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر و تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشتر کیاہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک رد عمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے ، میں نے کافی حد تک اپنے آپ کو قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا ، مگرا فسوس سے کہنا پڑتاہے کہ خاص طور پر پچھلے آٹھ دس ماہ میں ایک مخصوص طرف سے میری ذات کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جاتارہاہے ، کبھی خود ساختہ لطیفے ، کبھی طنزیہ جملے اور کبھی نہ ہونے والے واقعات کا حوالہ دے کر میری ذات کو نشانہ بنایا جاتا رہاہے ۔جب اور کچھ نہ بنا تو اپنے چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کروا کر شارة میری تضحیک کی کوشش کی گئیں ۔اس کا واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نا تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی تعلق ہے ،مگر کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی ۔

منگل، 20 مارچ، 2018

شیخ رشید پر نااہلی کی تلوار


سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی شکیل اعوان کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ہے، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ کیا پانامہ کیس فیصلے میں وضع کردہ اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہوگا، پانامہ کیس میں معاملہ لندن فلیٹس کا تھا نااہلی اقامہ پر ہوئی، پاکستان میں تو الیکشن لڑنا تو بہت مشکل ہو گیا، کاغذات نامزدگی بھرنا ہی مشکل کام ہے ۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔ درخواست گزار شکیل اعوان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے ،غلط اثاثے بتانے کی بات شیخ رشید نے اپنے بیان حلفی میں تسلیم بھی کی ہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ بیان حلفی میں شیخ رشید نے کہاہے کہ اثاثے چھپائے نہیں غلطی ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید نے زرعی انکم ٹیکس کے دو ڈیکلریشن دیے، ایک ڈیکلریشن میں زرعی انکم ٹیکس دینے اور دوسرے میں نہ دینے کا کہا گیا،ایک ہزار اسی کینال کا مالک ہونے کے باوجود 983 کینال 17 مرلے بتائی گئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ کیا آپ نے شیخ رشید کو نااہل کرنے کی استدعا کی ہے ۔ پاکستان ۲۴ کے مطابق وکیل نے جواب دیا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے اس پر نااہلی ہی بنتی ہے، شیخ رشید نے 4 کروڑ اسی لاکھ کے گھر کو ایک کروڑ دو لاکھ ظاہر کیا، شیخ رشید نے ذرائع آمدن میں کرایہ اور بینک منافع لکھا ہے، شیخ رشید کے بینک اکاونٹس کی رقم ظاہر کیے گئے منافع سے مناسبت نہیں رکھتی ۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب ہے شیخ رشید نے تمام بینک اکاونٹس ظاہر نہیں کیے ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق شکیل اعوان کے وکیل نے بتایا کہ تضادات کا تو شیخ رشید نے خود تسلیم کیا ہے، پانامہ کیس فیصلے میں بھی اسی بنیاد پر نااہلی کا فیصلہ آیا ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ یہ کیوں سوچتے ہیں کہ ہمیں کیس کی سمجھ نہیں، پانامہ کیس کے حوالے کا ہی انتظار کر رہے تھے۔ جسٹس عظمت نے پوچھاکہ پانامہ کیس میں کہاں اصول طے ہوا کہ غلطی کوئی بھی نااہلی ہونی چاہی،کچھ غلطیوں پر نااہلی ہوتی ہے کچھ پر نہیں، بعض مقدمات میں نیت بھی دیکھنی پڑتی ہے،کیا پانامہفیصلےکے میں سخت ذمہ داری کا اصول وضع کیا گیا ہے ۔ وکیل نے کہا کہ عدالت نظرثانی فیصلے کو بھی دیکھے ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ کیا پانامہ کیس میں کسی نے غلطی تسلیم کی تھی؟غلطی سے سختی سے نمٹا گیا تو شیخ رشید آﺅٹ ہو جائیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ کیا پانامہ کیس فیصلے میں وضع کردہ اصولوں کا اطلاق سب پر نہیں ہوگا، پانامہ کیس میں معاملہ لندن فلیٹس کا تھا نااہلی اقامہ پر ہوئی، پاکستان میں تو الیکشن لڑنا تو بہت مشکل ہو گیا، کاغذات نامزدگی بھرنا ہی مشکل کام ہے، امریکی صدر کہتے ہیں کہ فلاں ریٹرنز ظاہر نہیں کروں گا اور یہاں غلطی بھی نااہلیت ہے، اگر شیخ رشید نے اثاثے ظاہر کرنے میں غلطی کی ہے تو بات پانامہ کیس پر آکر ہی رکے گی، اصول قانون کے دو معیار نہیں ہو سکتے۔ پاکستان ۲۴ کے مطابق عدالت نے درخواست گزار اور شیخ رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

جمعہ، 16 مارچ، 2018

چودھری نثار اپنی حکومت کے خلاف؟


مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ کسی بھی ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کیلئے پالیسی موجود ہے، اگر نواز شریف کا نام احتساب بیورو کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ کہیں اور ہوا ہے ۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر سوال کیا کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا معیار کیا ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزارت میں میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں ۔ سابق وزیراعظم پر سوال ذاتی ہے اس لئے نیا سوال دیا جائے ۔
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے اس موقع پر کہا کہ یہ درست ہے کہ آمر کے دور کے ایک آرڈیننس کے ذریعے ای سی ایل پر نام ڈالے جارہے تھے تاہم ای سی ایل کے حوالے سے ایک واضح پالیسی موجود ہے ۔ 2013 میں ہم نے اس حوالے سے نئے ضابطہ کار بنائے ۔ اس سے پہلے میاں بیوی کے جھگڑے پر بھی ای سی ایل میں نام ڈال دیا جاتا تھا، ہم نے اس کو بہتر کیا، اب اس میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کا کردار نہیں رہا، طے کیا کہ وزارت اپنے طور پر کسی کا نام نہیں ڈالے گی ۔
چودھری نثار نے کہا کہ اگر کسی ادارے کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے سفارش کی جاتی ہے تو وہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، سابق وزیراعظم کے معاملے پر بھی کمیٹی نے جائزہ لیا ہوگا، کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں، اگر فیصلہ کمیٹی نے نہیں کیا تو پھر کہیں اور ہوا ہوگا ۔

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ


حکومت پاکستان نے ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کر دیا ہے _
23دسمبر 1962 کوجنم لینے والے ائیر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔
اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ، F-16 کی دو ائیر بیسسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی_ مجاہد انور ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ مجاہد انور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑائے ہیں جن میں MFI-17, T-37, FT-5, F-6, F-16شامل ہیں۔ اُنھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

دلیر مہندی کو دو برس قید

انڈیا میں ایک عدالت نے گلوکار دلیر مہندی کو انسانی سمگلنگ کے ایک مقدمے میں دو برس قید کی سزا سنائی ہے تاہم عدالت نے ان کو ضمانت بھی دیدی ہے ۔ انڈین ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں کی عدالت میں دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیا جس کے بعد سزا سنائی گئی ۔
مہندی اور شمشیر پر یہ مقدمہ سنہ 2003 میں بنایا گیا تھا کا ہے جس میں الزام تھا کہ سنہ 1998 اور سنہ 1999 میں وہ لوگوں کو رقم کے عوض اپنے طائفے کا حصہ بنا کر بیرون ملک لے جا کر وہاں سے واپس نہ لائے ۔ استغاثہ کے مطابق مہندی دس افراد کو اس طریقے سے امریکہ لے کر گئے جو کہ وہیں رہ گئے ۔
عدالت نے دلیر مہندی کو دو سال کی سزا کے علاوہ جرمانہ بھی کیا ۔ سزا سنائے جانے کے بعد دلیر مہندی کو حراست میں لیا گیا لیکن عدالت نے سزا کا دورانیہ تین سال سے کم ہونے کی وجہ سے انھیں ضمانت دے دی ۔ فیصلے کے بعد عدالت کے باہر دلیر مہندی کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔
دلیر مہندی 1990 کی دہائی کے اواخر میں اپنے پاپ گانوں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر تھے اور ان کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے تھے ۔

پچاسی لاکھ کی خطیر گرانٹ سے شیر شاہ سوری روڈ پر نکاسی آب کے لئے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا گیا،کونسلر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی شیخ ساجد کام کی نگرانی کر رہے ہیں


شہریوں کی بارشی پانی سے جان چھوٹنے والی ہے 85لاکھ روپے سے شیر شاہ سوری روڈپر نئے پروجیکٹ کا آغاز کردیاگیا، شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامع پہنانے کے لئے بلدیہ ٹیکسلا کے کونسلر ورہنما مسلم لیگ ن شیخ ساجد محموداپنی نگرانی میں کام مکمل کروا رہے ہیں نکاسی آب کے اس منصوبے میں شیخ ساجد کی کاوشوں سے 55لاکھ روپے چوہدری نثار علی خان نے دئیے جبکہ 30لاکھ روپے بلدیہ ٹیکسلا سے لئے گے، یاد رہے کہ شیخ ساجد نے اس سے قبل بھی کروڑوں روپے کے پروجیکٹ اپنے وارڈ میں مکمل کرا چکے ہیں، جن میں گلیوں کی پختگی ،متعدد ٹرانسفارمرز،فور کورکیبل اور اپنے علاقے کو روشن کرتے ہوئے ٹیکسلا کے کئی علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بھی لگوائیں ،شیر شاہ سوری روڈپر نکاسی آب پروجیکٹ کی نگرانی کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اب تک کروڑوں روپے کے پروجیکٹ پر کام ہوچکا ہے اور کئی پروجیکٹس پر کام جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں جس مقصد کے لئے عوام نے ہم پر اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کررہا ہوں محدود وسائل میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چوھدری نثار علی خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وارڈ17/18کی تعمیروترقی کے لئے خصوصی مہربانی کی۔

بدھ، 14 مارچ، 2018

PPP Membership Drive


کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے۔ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اس لیے کراچی کی عوام تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہیٹ ویو کے دوران رمضان بھی آئے گا۔ اسی لیے موسمیات نے کراچی کے عوام اور انتظامیہ کو پیشگی خبردار کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈایریکٹر عبدالرشید کے مطابق مئی اور جون میں سخت گرمی ہوگئی۔ یہی نہیں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

منگل، 13 مارچ، 2018

آلاں والے قبرستان میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر چئیرمین میونسپل کمیٹی و دیگر افسران کے مشکور ہیں ، چوہدری نذیرراجپوت


چوہدری محمد نذیر راجپوت نے کہا ہے کہ ہماری قبرستان کمیٹی چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا،لائن سپریٹنڈنٹ، ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک عارف جمیل ،اور تمام بلدیہ عملہ کی تہہ دل سے مشکور ہے کہ انھوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے جنازہ گاہ آلاں والے قبرستان میں سٹریٹ لائٹس نصب کر کے روشنی کا معقول انتظام کر دیا ہے ،اس سے قبل رات کو روشنی نہ ہونے سے جنازہ کرتے وقت عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ حاجی محمد اکرم اور دیگر ممبران نے بھی میونسپل کمیٹی کے عملے اور ملک عارف جمیل کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے اس عوامی مسلے پر خصوصی توجہ دی ۔

یونین کونسل خرم پراچہ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم شروع کرنا احسن اقدام ہے ، لوگوں کو سہولیات انکی دہلیز پر میسر آئیں گی ،چئیرمین یو سی خرم پراچہ ملک سہیل عمران

چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے کہا ہے کہ یونین کونسل خرم پراچہ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم شروع کرنا ایک احسن اقدام ہے اس سے علاقہ کے زمین مالکان کو سہولت میسر ہوگی، عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ،جب سے لوکل گورنمنٹ کے ادارے معرض وجود میں آئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں فنڈز روک کر رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آفس میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود وائس چئیرمین عبیدالرحمن،وائس چئیرمین حاجی محمد مسکین، اجمل خان تنولی، صوفی بشیر ،کونسلران محمد عمران مغل، راجہ محمد نزیر، جمیل خان، صوفی محمد اکرم، ملک منیر ،محمد اعجاز، بلال احمد یوتھ کونسلر، منظور مسیح اقلیتی کونسلر، نسیم اختر، سمیعہ اظہر لیڈی کونسلران، انجنئیر اعجاز میو،زبیر جمیل خان، علی صوفیان، ارشد محمود، شہزاد احمد کمپیوٹر انچارج،سمیت دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،چئیرمین ملک سہیل عمران نے کہا کہ اس سسٹم سے نہ صرف یونین کونسل کے کسانوں کو سہولت ملے گی بلکہ دیگر زمین مالکان کو بھی فرد کے حصول و انتقالات درج کرانے میں سہولت ملے گی،کمپیوٹرانچارج شہزاد احمد کی نگرانی میں عوام کی سہولت کے لئے اسکا باقائدہ اجراء کر دیا گیا ہے جوکہ احسن اقدام ہے۔

میاں بردارن نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جس سے سیاست بھی بدنام ہوئی، غلام سرور خان

#غلام_سرور_خان
ممبر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر نائب صدر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیاست کو ہمشہ عبادت کا درجہ دیا، مگر کچھ سیاست دانوں نے کرپشن کر کے اس شعبے کو بھی بدنام کر دیا ہے، میاں برادران نے جس طرح ملکی دولت لوٹی اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، اور جو لوگ انکے ساتھ ہیں وہ بھی اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں، انشااللہ نہ صرف کرپٹ لوگوں کا محاسبہ ہوگا بلکہ ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر نہ صرف قوم کی محرومیوں کا خاتمہ کریگی بلکہ حقیقی معنوں میں بحرانوں کا کاتمہ کریگی، راجہ محمد حنیف کے دو فرزندراجہ آصف محمود اور راجہ محمد بلال ہمارے ساتھ ہیں ان کے خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے انوار چوک میں تحریک انصاف واہ کینٹ کے نائب صدر راجہ محمد بلال کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں اپنے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر ،راجہ محمد بلال نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں ماسٹر نثار خان، تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سنئیر نائب صدر ملک فہد دلشاد، چئیرمین لیبر ونگ محمود الحسن، صدر لیبر ونگ ملک اعجاز،انوار راجپوت، نعیم لعل، سمیع اللہ بٹ،نبیل حسین، ملک عاقب، وجاہت علی،سمیت دیگر کارکنان تحریک انصاف موجود تھے،غلام سرور خان نے کہا کہ اانے والا دور تحریک انصاف کا ہے اس علاقہ کے عوام نے ہمیشہ ہمیں سرخرو کیا اور آئیندہ بھی ہمارے ساتھ ہیں ،یہاں کوئی شعبدہ بازی نہیں چلے گی،ان لوگوں سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں ،اس خطہ کے محنت کشوں نے ہمیشہ ہمیں عزت سی اور ہم بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ کی جانب سے پہلے مرحلے پر چودہ سکولوں کے بچوں میں مفت سکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کئے گئے



الخدمت فاونڈیشن اہ کینٹ کا فلاحی پروجیکٹ ، پہلے مرحلے میں پنجاب گورنمنٹ کے تحت چلنے والے 14 سکولوں کے طلبا و طالبات میں یونیفارم اور جوتے تقسیم کئے گئے،مستحق طلبا و طالبات کو یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی تقریب المرکز اویس شہید جی ٹی روڈ پر منعقد کی گئی، قوم کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری قومی و ملی ذمہ داری ہے،الخدمت فاونڈیشن عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے متعدد فلاحی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے ، طبی سہولیات کی فراہمی بھی اسکی ترجیحات میں شامل ہے،مذکوری علاقہ میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 18 لاکھ روپے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کی مد میں رکھے گئے ہیں،تعلیم کے بغیر دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ، الخدمت فاونڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی پروجیکٹ کی تکمیل میں سر کردہ ہے،مخیر حضرات کا تعاون فلاحی مشن میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتا ہے جو صدقہ جاریہ ہے،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص نے سکول کے بچوں کو یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی سادہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا ،صدر الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ ملک نور محمد کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 14 سکولوں کے چار سو مستحق بچوں میں یونیفارم اور جوتے تقسیم کئے گئے ، دوسرے اور تیسے مرحلے میں مختلف سکولوں کے 1300 طبا و طالبات میں یونفیفارم اور جوتے تقسیم کئے جائیں گے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ ڈاکٹر مسعود احمد خان، راجہ حبیب الرحمان، ثاقب صدیقی، کے علاوہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی،

جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ نے دین کی ترویح وتشریح میں بنیادی کر دار ادا کر رہا ہے،ملک تیمور


ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ نے دین کی تشریح و ترویح میں بنیادی کر دار ادا کیا ہے یہاں سے فارغ التحصیل طالب علم نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دیگر ممالک میں بھی دینی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں پیر عبدالقادر اور انکی پوری ٹیم دین اسلام کی سربلندی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی مکمل اگاہی اور اور اسکے افکار پر عمل پیرا ہونا ہی اصل تعلیم ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ انوارالعلوم 24ایریا مرکز اہلسنت انٹر نیشنل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے صاحبزادہ علامہ محمود عباسی، علامہ منیر عالم ہزاروی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چئیرمین اہلسنت انٹرنیشنل پیر عبدالقادر، علامہ منیر عالم ہزاروی ،اسامہ قاضی ،تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سنئیر نائب صدر ملک فہد دلشاد، ملک عاقب ،وجاہت علی خان سمیت دیگر معززین علاقہ موجود تھے،اسموقع پر مقابلہ حسن قرات و نعت،تقاریر کے مقابلے ہوئے کامیاب طلبہ میں مہمان خصوسی نے انعامات تقسیم کئے ،مقررین نے مدرسہ ھذا کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور دین اسلام کے لئے جامعہ رضویہ کی خدمات اور پیر عبدالقادر و انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Image result for Malik taimoor punjab assembly taxila wah

صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے ،ایم این اے غلام سرور خان



صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے ،ایم این اے غلام سرور خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے اسکو جمہوریت کہتے ہیں،میاں برادران کا ٹکانہ جیل ہے،انے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو سینٹ کی طرح بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ مکافات عمل ہے، چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں سے بھر پور انتقام لیا اور دوسری طرف اپنے آبائی حلقہ چکری چونترہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیئے کچھ نہ کیا جبکہ 100فی صد بجلی تھانہ چونترہ میں ہم نے فراہم کی جبکہ موصوف سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت بھی اپنے حلقے کی عوام کو فراہم نہیں کرسکا، ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے تھانہ چونترہ کے علاقہ سروبہ میں کرنل (ر) محمد نواز اور ملک امجد کی طرف سے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکر کنونشن سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمارصدیق خان،ساجد قریشی،کرنل(ر) اجمل صابر،چوہدری اعجاز انور،چوہدری محمد افضل،چوہدری محمد ایوب نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شوکت محمود نے سر انجام دیئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تھانہ چونترہ کی پسماندگی دور کرنا یہاں ہسپتال کا قیام ،تعلیمی اداروں ،روزگاری کی فراہمی میرا مشن ہے پا کستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستانیت کی بات کرتی ہے تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے عوام نے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور یہ پارٹی نوجوانوں کی ہے اور تحریک انصاف میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں نوجوان عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر ے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور خوشحالی ملک میں آئے گی،سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی تاریخی شکست نے ثابت کر دیا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے ،اسی طرح جنرل الیکشن میں بھی ملکی دولت لوٹنے والوں کا قوم تاریخی احتساب کریگی،اس موقع پر ن لیگ چھوڑ کے متعدد شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


اتوار، 11 مارچ، 2018

خاتون جنت حضرت فاطمہ الزاہرہؑ کائنات کی خواتین کے لئے ماڈل رول ہیں ،خاتون جنت کی سیرت طیبہ خواتین کے مشعل راہ ہے ،منر عالم ہزاروی


علامہ منیر عالم ہزاروی نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ الزاہرہؑ کائنات 
کی خواتین کے لئے ماڈل رول ہیں ،اگر کسی نے اچھی بیٹی بننا ہے یا اچھی ماں بننا ہے تو اسے خاتون جنت کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانا ہوگا، علامہ مہدی شیرازی نے کہا ہے کہ آج کادن نہ صرف خاتون جنت حضرت فاطمہ الزاہرہؑ کا یوم ولادت ہے بلکہ شیر خدا حیدر کرارنبی اکرم کے داماد فاتح خیبر حضرت علی ؑ کا بھی مبارک دن ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتحاد بین المسلمین کے داعی ،رئیس آف ٹیکسلا سردار سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ شاہ ولی ہاؤس میں جشن ظہور حضرت فاطمہ الزہراہ ؑ کی بابرکت تقریب سے خطاب کے دوران کیا، ثناء خوان مصطفیﷺ نے عقیدت کے پھول نچھور کئے ،شاہ ولی ہاؤس تمام مسالک کا گلدستہ بن گیا، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کران نے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ ؑ اور حضرت علی ؑ و اہلبیت اطہارات کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی،اور معصومین کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرعلامہ منیر عالم ہاشمی سمیت تمام علمائے کران خصوصی بیان کیا،تقریب میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار سید ریاض حسین شاہ،ہلز ویو کے ڈائریکٹر سردار عرفان خان، سید شیراز احمد شیرازی، سید عقیل شاہ ایڈووکیٹ، سردار زبیر خان، شیخ ضیاء الدین ،حاجی ریاض حسین اعوان، حاجی ناصر محمود، ملک علی محمد، سید گلزار شاہ، سید مہتاب شاہ، سید سرفراز شاہ، زیلدار سید ظہیرالحسن،سید نوید عباس، راجہ ربنواز گجر خانی، ملک بشیر احمد، ملک عمر، سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ، سید مبشر حسین نقوی ایڈووکیٹ،حسنین شاہ،سید ساجد حسین شاہ، سید افتخار شاہ، مسعود شاہ، اسد علی حیدری، تسکین قوال، سید حیدر علی، سید افتخار شاہ، یاسر صدیق،راجہ صفدر، کوثر کاظمی، آغا عظمت علی نقوی، ڈاکٹر حلیم،حاجی جاوید، انکل عثمان ،گل زرین، سنور،سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، سردار سید محمد علی شاہ، سردار سید ہاشم شاہ، سردار سید حیدر علی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ہفتہ، 10 مارچ، 2018

موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں،علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے،غلام سرور خان

Image result for gulam Sarwar NA 53 Taxila
پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ 
حکمرانوں نے غریب قوم کا خون نچوڑ کر ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے ملکی تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیئے گئے جتنے موجودہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیئے ان چار سالوں میں لیئے اب پیدا ہونے والا بچہ بھی سوا لاکھ کا مقرض ہو چکا ہے شریفوں کی سیاست کا محور ہی لٹو اور پٹھو کاہے نواز شریف اور ان کے حواریوں نے ملکی دولت کو مادر شیر سمجھ کے لوٹا اور اپنی جائیدادیں بنائیں اور اب نواز شریف پوری قوم سے پوچھتا پھرتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ؟ علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب آ گیا ہے اب سزاؤں سے نہیں بچ سکتے جیلیں اور رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہیں پوری دنیا اور مکے اور مدینے کی گلیوں میں بھی اب نعرے لگ رہے ہیں کہ گلی گلی شور ہے نواز شریف کا سارا ٹبر چور ہے ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لیکر ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی
 ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے یونین کو نسل بجنیال،گرجا،چک جلال دین کے مشترکہ ورکر کنونشن چاکرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عمار صدیق خان،کرنل(ر)اجمل صابر،ساجد قریشی،چوہدری نذیر سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے بند ہونے والا ہے2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر چکا ہے آئے روز مسلم لیگ ن کے ایم این ایز ،ایم پی ایز پا کستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور محب وطن پاکستانیوں کا ہو گا تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو بلاتفریق معاشی و معاشرتی انصاف فراہم کرے گی اور ملک میں خوشحالی لائے گی عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور چوروں،ڈاکوؤں،لٹیروں کا ٹھکانہ اڈیالہ ہو گا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں