They are 100% FREE.

منگل، 13 مارچ، 2018

صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے ،ایم این اے غلام سرور خان



صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے ،ایم این اے غلام سرور خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت بلوچستان اور پاکستان کی جیت ہے اسکو جمہوریت کہتے ہیں،میاں برادران کا ٹکانہ جیل ہے،انے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو سینٹ کی طرح بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ مکافات عمل ہے، چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں سے بھر پور انتقام لیا اور دوسری طرف اپنے آبائی حلقہ چکری چونترہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیئے کچھ نہ کیا جبکہ 100فی صد بجلی تھانہ چونترہ میں ہم نے فراہم کی جبکہ موصوف سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت بھی اپنے حلقے کی عوام کو فراہم نہیں کرسکا، ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے تھانہ چونترہ کے علاقہ سروبہ میں کرنل (ر) محمد نواز اور ملک امجد کی طرف سے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکر کنونشن سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمارصدیق خان،ساجد قریشی،کرنل(ر) اجمل صابر،چوہدری اعجاز انور،چوہدری محمد افضل،چوہدری محمد ایوب نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شوکت محمود نے سر انجام دیئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تھانہ چونترہ کی پسماندگی دور کرنا یہاں ہسپتال کا قیام ،تعلیمی اداروں ،روزگاری کی فراہمی میرا مشن ہے پا کستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستانیت کی بات کرتی ہے تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے عوام نے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور یہ پارٹی نوجوانوں کی ہے اور تحریک انصاف میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں نوجوان عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر ے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور خوشحالی ملک میں آئے گی،سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی تاریخی شکست نے ثابت کر دیا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے ،اسی طرح جنرل الیکشن میں بھی ملکی دولت لوٹنے والوں کا قوم تاریخی احتساب کریگی،اس موقع پر ن لیگ چھوڑ کے متعدد شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں