They are 100% FREE.

ہفتہ، 10 مارچ، 2018

موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں،علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے،غلام سرور خان

Image result for gulam Sarwar NA 53 Taxila
پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ 
حکمرانوں نے غریب قوم کا خون نچوڑ کر ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے ملکی تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیئے گئے جتنے موجودہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیئے ان چار سالوں میں لیئے اب پیدا ہونے والا بچہ بھی سوا لاکھ کا مقرض ہو چکا ہے شریفوں کی سیاست کا محور ہی لٹو اور پٹھو کاہے نواز شریف اور ان کے حواریوں نے ملکی دولت کو مادر شیر سمجھ کے لوٹا اور اپنی جائیدادیں بنائیں اور اب نواز شریف پوری قوم سے پوچھتا پھرتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ؟ علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب آ گیا ہے اب سزاؤں سے نہیں بچ سکتے جیلیں اور رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہیں پوری دنیا اور مکے اور مدینے کی گلیوں میں بھی اب نعرے لگ رہے ہیں کہ گلی گلی شور ہے نواز شریف کا سارا ٹبر چور ہے ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لیکر ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی
 ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے یونین کو نسل بجنیال،گرجا،چک جلال دین کے مشترکہ ورکر کنونشن چاکرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عمار صدیق خان،کرنل(ر)اجمل صابر،ساجد قریشی،چوہدری نذیر سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے بند ہونے والا ہے2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھر چکا ہے آئے روز مسلم لیگ ن کے ایم این ایز ،ایم پی ایز پا کستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور محب وطن پاکستانیوں کا ہو گا تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو بلاتفریق معاشی و معاشرتی انصاف فراہم کرے گی اور ملک میں خوشحالی لائے گی عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور چوروں،ڈاکوؤں،لٹیروں کا ٹھکانہ اڈیالہ ہو گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں