They are 100% FREE.

جمعہ، 30 مارچ، 2018

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہو گی

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہو گی

اسلام آباد( نیوز ایجنسی) وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کرے گی جس میں گزشتہ تین سے چار سالوں سے ناکام رہنے والے باقی ماندہ 4 ہزار حج درخواست گزاروں کا فیصلہ کیا جائیگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال تقریباً 14 ہزار ایسی درخواستیں موصول ہوئیں جنہیں گزشتہ تین سے چار سال تک مسلسل حج قرعہ اندازی میں ناکامی کا سامنا رہا۔ وزارت مذہبی امور نے 50 فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی کی جس میں تین سے چار سال تک ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو کامیابی حاصل ہوئی تاہم اب بھی ایسے 4 ہزار درخواست گزار باقی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں میں حج کوٹہ کے تعین کے حوالہ سے تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے جس کے خلاف وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو گا کہ دوسری قرعہ اندازی صرف 10 فیصد یا 17 فیصد کی جائے گی۔ دوسری قرعہ اندازی میں تین سے چار سال تک ناکام رہنے والے اور عمر رسیدہ افراد کے حوالہ سے حج پالیسی میں کی گئی نرمی سے وہی درخواست گزار فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے ابھی تک بینکوں سے اپنی رقوم واپس نہیں لیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں