They are 100% FREE.

منگل، 13 مارچ، 2018

یونین کونسل خرم پراچہ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم شروع کرنا احسن اقدام ہے ، لوگوں کو سہولیات انکی دہلیز پر میسر آئیں گی ،چئیرمین یو سی خرم پراچہ ملک سہیل عمران

چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے کہا ہے کہ یونین کونسل خرم پراچہ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم شروع کرنا ایک احسن اقدام ہے اس سے علاقہ کے زمین مالکان کو سہولت میسر ہوگی، عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ،جب سے لوکل گورنمنٹ کے ادارے معرض وجود میں آئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں فنڈز روک کر رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آفس میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود وائس چئیرمین عبیدالرحمن،وائس چئیرمین حاجی محمد مسکین، اجمل خان تنولی، صوفی بشیر ،کونسلران محمد عمران مغل، راجہ محمد نزیر، جمیل خان، صوفی محمد اکرم، ملک منیر ،محمد اعجاز، بلال احمد یوتھ کونسلر، منظور مسیح اقلیتی کونسلر، نسیم اختر، سمیعہ اظہر لیڈی کونسلران، انجنئیر اعجاز میو،زبیر جمیل خان، علی صوفیان، ارشد محمود، شہزاد احمد کمپیوٹر انچارج،سمیت دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،چئیرمین ملک سہیل عمران نے کہا کہ اس سسٹم سے نہ صرف یونین کونسل کے کسانوں کو سہولت ملے گی بلکہ دیگر زمین مالکان کو بھی فرد کے حصول و انتقالات درج کرانے میں سہولت ملے گی،کمپیوٹرانچارج شہزاد احمد کی نگرانی میں عوام کی سہولت کے لئے اسکا باقائدہ اجراء کر دیا گیا ہے جوکہ احسن اقدام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں