They are 100% FREE.

جمعرات، 29 مارچ، 2018

چوہدری نثار احسان فراموش ہے پارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیاانھوں نے اپنی سمت تبدیل کی، غلام سرور خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 35سالوں سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اقتدار کے مزے لیتے آ رہے ہیں اور جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو انھوں نے پارٹی سے دوری اختیار کر لی اور پارٹی قائدین کے خلاف بولنے لگے خاندانی لوگ مشکل وقت میں دوستوں کو چھوڑا نہیں بلکہ سہارا دیا کرتے ہیں دوسری طرف وہ آزادامیدوار کے طور پر آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں انھیں چاہیے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں اور قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں تا کہ میں انھیں شکست دیکر اپنی ہیٹرک مکمل کر لوں چوہدری نثار علی خان نے شریفوں کے ساتھ ملکر کرپشن اور لوٹ مار کی چوہدری نثار علی خان جہاں جہاں سے انتخابات میں حصہ لیں گے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا شریف لندن میں علاج نہیں بلکہ اپنے لیئے سہارے تلاش کر رہے ہیں شریف فیملی این آر او کی تلاش میں ہے جو انھیں کھبی نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے پی پی11کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سابق امیدوار پی پی سات عمارصدیق خان،ملک محمد پرویز،ملک ایاز محمود،علی حسین،عطرت شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تحریک انصاف کے تحصیل صدر ملک عظمت محمود،ملک محمد پرویز،ملک ایاز محمود،حاجی ریاض اعوان،ناصر محمود اعوان،چوہدری الطاف،راجہ اعجاز،برکت خان،سید عطرت شاہ،سید سرفراز شاہ،سید نذیر شاہ،ملک عاشق اعوان،حاجی منیر جلال،ملک ثاقب ممتاز،ملک یونس،اجمل خان تنولی،ملک سہیل عمران،ظہیر نواز،سید اسد علی شاہ،ملک قیصر محمود،شیخ قمر،محمد خان،افسر خان،اشرف خان،وسیم شاہ سمیت پی پی11کے منتخب نمائندے اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے اگر حلقہ این اے63سے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو مجھے الیکشن لڑنے کا مزہ ہی نہیں آئے گا پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران انھوں نے حلقہ بندیوں،ممبر سازی مہم شروع کرنے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور ممبر سازی مہم کا افتتاح پارٹی چیئرمین عمران خان متوقع ہیں جس کے لیئے مشاورت کی گئی اور یونین کونسلز،بلدیہ ممبران،کنٹونمنٹ بورڈز کے نما ئندوں کو مخصوص ممبر سازی کرنے کے لیئے ٹارگٹس دیئے گئے ہیں جس کے لیئے پارٹی کارکن اور عہدیدار مکمل فعال نظر آتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں