They are 100% FREE.

جمعہ، 9 مارچ، 2018

چوہدری نثار کے خلاف سیاسی صف بندی




Image result for ch nisar taxila na 54چوہدری نثار کے خلاف سیاسی صف بندی ،چوہدری نثار کے خلاف پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ،ق لیگ کا مشترکہ امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ
سابق وزیر داخلہ کو سیاست سے آوٹ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ق لیگ کے عہدیداروں اہم اجلاس چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سابقہ حلقوں این اے 52 اور 53 سے انکے مضبوط سیاسی حریف غلام سرور خان مدمقابل ہونگے جبکہ سابقہ پی پی 6 سے حاجی امجد یا حامد نواز راجہ امیدوار ہونگے،پی پی پانچ سے کرنل (ر) اجمل راجہ امیدوار ہونگے،انتہائی معتبر زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان ،پیپلز پارٹی کے حاجی نواز کھوکھر،مسلم لیگ ق کے محمد بشارت راجہ،کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے،اور مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے بھی مشاورت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 52, 53 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مقابلہ غلام سرور خان کریں گے،جبکہ این اے 52سے مسلم لیگ ق کے محمد ناصر راجہ بھی امیدوار ہوسکتے ہیں،ادہر زرائع کے مطابق پس پردہ مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے مشاورت میں چوہدری نثار کے خلاف حمائت کی یقین دھانی کرائی گئی ہے،بتایا جارہا ہے کہ قبضہ مافیا کی وجہ سے بہت سے ووٹرز چوہدری نثار علی خان سے نالاں ہیں،جس میں اہم کردار انکے پرنسپل سیکرٹری کا ہے،ادہر نئی حلقہ بندیوں میں بہت سے علاقے کاٹ کر نئے حلقوں میں شامل کئے گئے ہیں جہاں چوہدری نثار کے ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے،اس سے بھی چوہدری نثار علی خان کا ووٹ بنک کم ہوا ہے،شنید ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،تاہم وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے،دو صوبائی حلقوں کی بابت معلوم ہوا ہے کہ ایک پر چوہدری نثار خود جبکہ دوسری سیٹ پر اپنے بیٹے تمیور علی خان کو الیکشن لڑائیں گے،اس سلسلے میں انکے سیاسی حریفوں نے اپنی صف بندی کردی ہے آئندہ چنددنوں میں اہم اجلاس ہوگا،یہ بھی شنید ہے کہ مسلم لیگ ق کے سابق ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ اور حاجی امجد کو تحریک انصاف میں شام کروایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں