They are 100% FREE.

جمعہ، 9 مارچ، 2018

ایم پی اے ملک تیمور مسعو د اکبر کی جانب سے جموں و کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن کو ایک عد د ایمبولنس کے عطیہ کا اعلان

ایم پی اے ملک تیمور مسعو د اکبر کی جانب سے جموں و کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن کو ایک عد د ایمبولنس کے عطیہ کا
اعلان
Image result for Malik taimoor Punjab Assembly Taxila wah
انسانیت کی فلاح و بہبود ، دکھی لوگوں کی مسیحائی کے لیے جموں وکشمیر ویلفئیر فاؤنڈیشن جس طریقے سے تنظیم کے صدر خالد محمود خان اور جنرل سیکرٹری عطا ء الرحمان چوہدری اور یوتھ ونگ کے روح رواں راجہ طارق محمود کی زیر نگرانی سرگرم ہے ۔ اس کے فلاحی اقدامات کو نہ صرف میں سراہتا ہوں بلکہ اپنے دادا جان ملک اکبر دین چٹان اور والد محترم ملک مسعود اکبر کے ایصال ثواب کے لیے ایک ایمبولینس گاڑی تنظیم کو عطیہ کرتا ہوں تاکہ جموں و کشمیرویلفئیر فاؤنڈیشن دکھی انسانو ں کی بقا ء کے لیے احسن طریق سے اپنا کا م کر سکے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے گزشتہ روز جموں و کشمیر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے عہدیدران اور یوتھ ونگ کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے بحیثیت میزبا ن تقریب کیا ۔ اس تقریب کی صدارت حاجی امجد محمود کشمیر ی وائس پریزیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈ تھے ۔ ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ فلاح کار ہی وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی صلہ ،تمنا اور غرض کے انسانیت کے کام آتے ہیں ایسے ہی لوگ معاشرے کے روشن کردار ہیں جموں و کشمیر ویلفئیر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے لیے دامے ، درمے ، سخنے ، قدمے میرا تعاون آپ کو حاصل رہے گا ۔ تنظیم کے صدر سردار خالد خان ، جنرل سکریٹری عطا ء الرحما ن چوہدری ، راجہ طارق محمود ممتا ز کشمیری راہنماء ، مشتاق کاشمیری ، راجہ محمد ریاض راٹھور ، عطا ء المنہم چوہدری نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ امجد محمود کاشمیری وائس پریزیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی کشمیری کمیونٹی کی واہ چھاؤنی کے لیے تعلیمی ، طبی ، سماجی ، سیاسی اور کاروباری خدمات پران کے کردار کو سراہا اور امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر پیر سعید احمد نقشبندی کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا ۔-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں