They are 100% FREE.

بدھ، 31 اکتوبر، 2018

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیا گی

  وزیر اعظم کی منظوری کے   بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی۔ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔


اوگرا کی سمری میں حکومت سے مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 47 پیسے ، ڈیزل کی قیمتوں میں13روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا گیا تھا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔
   آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جانی تھی ۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لٹر اضافے کی بجائے 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد  پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل6 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

کلمہ شہادت سے آغاز، قرآنی آیات ، اقبال کے شعر کا حوالہ، آسیہ مسیح کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری، اردو زبان میں پڑھیں

اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح توہین رسالت ﷺ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 56 صفحات پر مشتمل فیصلہ  تحریر کیا گیا ہے جس کا آغاز چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے کیا ہے۔ فیصلے میں علامہ اقبال کے اشعار، قرآن پاک کی آیات کے حوالے دیے گئے ہیں جبکہ باچا خان یونیورسٹی میں توہین رسالت ﷺ کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشعال خان سمیت توہین مذہب کے دیگر کیسز کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کردیا گیا ہے۔ آسیہ بی بی کی بریت کا 56صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا جس میں سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نوٹ بھی شامل ہے۔تحریری فیصلے کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی قرآنی آیات اور علامہ اقبال کے شعر کا بھی حوالہ دیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں باچا خان یونیورسٹی میں توہین کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشعال خان سمیت توہین مذہب کے دیگر کیسز کا بھی حوالہ دیا۔
چیف جسٹس نے فیصلے میں لکھا، 'یہ قانون کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ جو شخص کوئی کلیم (دعویٰ) کرتا ہے تو اس کو ثابت کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہوتی ہے، پس یہ استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام کارروائی میں ملزم کے ارتکاب جرم کو ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرے، تمام کارروائی مقدمہ میں ملزم کے ساتھ بے گناہی کا قیاس ہمیشہ رہتا ہے، چہ جائیکہ استغاثہ شہادتوں کی بنیاد پر ہر طرح کے شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ملزم کے خلاف جرم کا ارتکاب ثابت نہ کردے'۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، 'جہاں کہیں بھی استغاثہ کی کہانی میں کوئی جھول ہوتا ہے، اس کا فائدہ ملزم کو دیا جانا چاہیے، جو کہ فوجداری انصاف کی محفوظ فراہمی کے لیے انتہائی ضروری ہے'۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے لکھا، 'شبہ جس قدر بھی مضبوط اور زیادہ ہو، کسی طور پر بھی فوجداری مقدمے میں ضروری بار ثبوت کی جگہ نہیں لے سکتا، ملزم اور گواہان/ شکایت گزار کے مابین عناد کی موجودگی میں عام طور پر گناہ یا بے گناہی کو ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ ترین معیارِ ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر استغاثہ کے گواہان ملزم کے لیے عناد رکھتے ہوں تو وہ شک کے فائدے کے اصول کی بناءپر بریت کا حقدار ہوتا ہے'۔
آخر میں چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں لکھا، 'متذکرہ بالا وجوہات کی بناءپر یہ اپیل منظور کی جاتی ہے۔ عدالت عالیہ اور ابتدائی سماعت کی عدالت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔نتیجتاً اپیل گزار کو دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور اس کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ اگر کسی دیگر فوجداری مقدمے میں اس کو قید رکھنا مقصود نہیں تو اس کو فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے گا'۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 8 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی شامل تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ محفوظ کرتے وقت حکم جاری کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک کسی ٹی وی چینل پراس کیس سے متعلق کوئی بحث نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آسیہ مسیح کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی تھی۔
آسیہ مسیح مبینہ طور پر جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مرتکب ہوئی تھی۔ ملزمہ کو نومبر 2010 میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنا دی تھی۔سزا کے خلاف آسیہ مسیح نے 2014 میں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے بھی توہین رسالت میں ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔
2011 میں اسی معاملہ سے جڑے سلسلہ میں پنجاب کے اس وقت کے گورنر سلمان تاثیر کو ان کے محافظ ممتاز قادری نے قتل کر دیا تھا۔ قتل سے کچھ عرصہ پہلے سلمان تاثیر نے جیل میں آسیہ بی بی سے ملاقات کر کے ملزمہ سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔سابق گورنر نے ملزمہ کے ہمراہ جیل میں پریس کانفرنس کی تھی۔ سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو 2016 میں سزائے موت دے دی گئی تھی۔آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل سننے والے عدالتی بینچ میں شامل جسٹس آصف سعید کھوسہ ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل سننے والے بینچ کے سربراہ تھے۔

منگل، 30 اکتوبر، 2018

تبدیلی نے پاکستانی صحافت کو بھی نہ بخشا۔۔۔۔ سب سے بڑا میڈیا گروپ ’’ وقت نیوز‘‘بند ، صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی


لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان میں اس وقت ٹی وی چینلز اور اخبارات کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان مشکلات میں کئی چینلز جیسے تیسے اپنے اخراجات کو کنٹرول کر کے نشریات بحال رکھنے کوشش مین جٹے ہوئے ہیں تاہم ا یسی خبر آ گئی کہ ہے سن صحافتی دنیا کو شدید ترین دھچکا لگے گا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا چینلز اس وقت مالی مشکلات میں گھرے ہیں کیونکہ پاکستان میں معیشت کی حالت کافی خراب ہے جسے حکومت بحال کرنے کیلئے دوست ممالک سے


قرض حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے جس کا اثر میڈیا چینلز پر بھی پڑ رہا ہے کیونکہ سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے سے گھبرا رہے ہیں اور اشتہارات مکمل طور پر بندہیں ۔ٹی وی چینلز اور اخبارات کی کمائی کا واحد راستہ اشتہارات ہی ہوتا ہے ۔انہی مشکلات سے دوچار چینل ’ وقت ‘ نیوز نے پہلے مراحل میں چینل میں ملازمین کی تعداد کو کم کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم آہستہ آہستہ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ انتظامیہ کو چینل کی نشریات مکمل طور پر بند کرنا پڑ گئیں ہیں ۔ حال ہی میں چینل سے فارغ ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صحافتی دنیا کو اس افسردہ خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ” وقت ٹی وی کا تمام عملہ نوکریوں سے فارغ کر دیا گیاہے اور پاکستان بھر کے دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں

کے پی میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی ہسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے، ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جبکہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔
سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کےلئے مشینری خرید رہے ہیں جبکہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کےلئے ملتوی کردی۔

پیر، 29 اکتوبر، 2018

شریف برادرانز کیلئے خوشخبری : سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل مسترد کردی


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل مسترد کردی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کےساتھ گیم نہ کھیلیں،بتائیں جرم کیاہے،فیصلے میں کیاغلطی ہے؟
جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ کوئی نظیرپیش کرنے سے پہلے بتائیں فیصلے میں کیاغلطی ہے؟اسحاق ڈارسب مان بھی لیں توکیس پرکیااثر پڑتاہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پانامانظرثانی فیصلے میں بحث کی گئی ہے،جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ آپ نے کئی برسوں تک مقدمہ لٹکائے رکھا، کتنے سال ایک بندے کے سرپرتلوارلٹکاکررکھیں گے،جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیئے کہ نیب کسی اور کی جنگ لڑرہاہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویزمشرف نے جمہوری حکومت ختم کی،اس جملے کوحذف کردیں،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ میراخیال ہے آپ پرویزمشرف کے وکیل نہیں،آپ کواس سے کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ یہ پرویزمشرف کی درخواست تونہیں؟۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پرویزمشرف کےخلاف مقدمہ بنایا؟ فیصلے میں لکھاہے پرویزمشرف کارویہ معاندانہ تھا،ہم نے یہ تو نہیں لکھاکہ نیب کارویہ معاندانہ تھا،یہ توچورکی داڑھی میں تنکے والی بات ہوگئی۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دوبارہ استفسارکیا کہ پرویزمشرف کےخلاف مقدمہ بنایا؟آپ کہتے ہیں انہوں نے نوازشریف کوباہربھجوایا،پرویزمشرف کےخلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا؟نیب اپنے اعتمادکوکیوں تباہ کررہا ہے؟۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاناماکافیصلہ دیکھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہاں حدیبیہ کانظرثانی کیس ہے،پاناماکانہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پاناماکیس میں کہاگیاحدیبیہ کے معاملے کی ازسرنوتفتیش کریں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حدیبیہ پیپرملزریفرنس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب اپیل مستردکردی ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریفرنس دوبارہ کھولنے کی کوئی وجہ نہیں۔

پاکستان کی تایخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ، ہیکرز نجی بینک سے 50لاکھ ڈالر سے زائد رقم لے اڑے


کراچی :پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سائبر حملہ ہواہے جس میں ہیکرز نے نجی بینک کو 5ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذرائع کی جانب سے انکشاف کیاگیاہے کہ ہیکر ز نجی بینک سے پانچ ملین ڈالرسے زائد رقم لے اڑے ہیں اور اس حملے کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے ۔ سائبر حملے کے بعد سٹیٹ بینک نے سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور متاثرہ بینک کو صارفین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا کہاہے ۔

اتوار، 28 اکتوبر، 2018

دنیابھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستان پہلے،ترکی آخری نمبرپر


جدہ (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ امسال محرم میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 6 لاکھ 88 ہزار 184 ویزے جاری کئے جاچکے ہیں ۔ سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستان کیلئے جاری کئے گئے جن کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 824 ہے ، دوسرے نمبر پر بھارت کیلئے 95 ہزار 749 عمرہ ویزے جاری کئے گئے ۔ اب تک سب سے کم عمرہ ویزے ترکی کیلئے جار ی ہوئے جن کی تعداد 4 ہزار 652 رہی ۔ مختلف ممالک کے لئے جاری عمرہ ویزوں پر اب تک مملکت آنے والے معتمرین کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 654 رہی ۔ایک لاکھ 56ہزار 529 معتمرین مملکت سے واپس جاچکے ہیں ۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت میں 2 لاکھ55 ہزار 125 معتمرین موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ 79 ہزار 643 مکہ مکرمہ اور 75 ہزار 482 مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔ سب سے زیادہ فضائی راستے سے معتمرین مملکت پہنچے جن کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 750 رہی جبکہ بری راستوں سے 24 ہزار 880 اور سمندری ذریعے سے 24 معتمرین مملکت پہنچے ۔
 انڈونیشا سے آنے والے معتمرین کی تعداد اب تک 59 ہزار 307 ، ملیشیاء سے 9558 ، برطانیہ سے 9319، متحدہ عرب امارات سے 8935 ، اردن سے 8278 اور بنگلہ دیش سے 5857 معتمرین مملکت آئے ۔

سندھ میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ امتحان سے پہلے آؤٹ


کراچی : سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات ہی آؤٹ ہوگیا جو دادو، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔
سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاہم امتحان سے ایک روز قبل ہی گزشتہ روز امتحانی پرچہ منظر عام پر آگیا۔دادو، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پرچے کی کھلے عام فروخت ہوتی رہی، پرچے کی فروخت کی اطلاع پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب سندھ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ سید مسعود حسین رضوی دعویٰ کیا کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی خبریں ایک ہفتے سے چل رہی ہیں اور جو پیپر آؤٹ ہوا وہ پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرچے پر درج تاریخ کو چھوڑ دیں، پرانے پرچے پیپر مارکیٹ میں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں پیپر آؤٹ ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ پرچہ بنانا اور امتحان گاہ تک پہنچانا این ٹی ایس کی ذمہ داری ہے۔جبکہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر بیکھارام کا کہنا تھا کہ اس سے ہمارا تعلق نہیں کہ پیپر آؤٹ ہوا ہے یا نہیں، یہ ٹیسٹ ہم نہیں این ٹی ایس والے کرارہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان نے ملائیشیا کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-1 گولز سے ہرایا



مسقط ۔ (:  پاکستانی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-1 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستانی ٹیم نے 3 گولز کر کے میدان مار لیا۔
ہفتے کو اومان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ دیا اور اس نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،


 میچ کے دوسرے ہی منٹس میں ملائیشین کھلاڑی فیضل ساری نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 4 منٹس بعد ہی پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان جونیئر نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 6 منٹس بعد پاکستان کے علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی، تین منٹس بعد پاکستان کے ابومحمود نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر کے ملائیشیا پر دبائو بڑھا دیا، 20ویں منٹس میں پاکستان کے علیم بلال نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 4-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے 43ویں، 44ویں اور 56ویں منٹس میں گولز کر کے مقابلہ 4-4 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان نے ملائیشیا کو 3-1 گولز سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

۔دوسری جانب بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکر ا آج ہو گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات لیکن ایک سابق جج کتنی ہزار گاڑیوں کے مالک نکلے؟ ایسی خبرآگئی کہ عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان بھی حیران رہ جائیں گے


کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں سابق جج سکندر حیات کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غریب افراد کے نام جعلی اکاؤنٹس اور جعلی فیکٹریوں کے بعد اب گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کراچی میں 82 سالہ سابق جج سکندر حیات کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ نکل آئیں، جس پر سابق جج نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
سکندر حیات کے وکیل میاں ظفر نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ میرے موکل کو کچھ دن قبل ایک گاڑی کا چالان موصول ہوا، چالان کے حوالے سے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جب کہ میرے موکل نے اپنے نام پر ایک ہی گاڑی رجسٹرڈ کرائی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا ہے اور محکمہ ایکسائز سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خواہاں

متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی کمپنی ایمار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت کم لاگت گھر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہوگئی


 دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خواہاں، متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی کمپنی ایمار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت کم لاگت گھر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی جماعت کا منشور پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا ملک کے مختلف شہروں میں غریب عوام کیلئے سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے کیے گئے اپنے پہلے خطاب کے دوران بھی اعلان کیا کہ حکومتغریب اور کم آمدنی والے افراد کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرے گی۔

یہ گھر 5 سال کے عرصے کے دوران تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے اس منصوبے کا نام نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ رکھا۔
تاہم اس حوالے سے ناقدین نے اعتراض کرتےہوئے کہا کہ اس منصوبے کیلئے اربوں ڈالرز سرمائے کی ضرورت ہے، لہذا یہ منصوبہ کبھی تعمیر نہیں ہو پائے گا۔ تاہم اب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی کمپنی ایمار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت کم لاگت گھر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔
ایمار کمپنی کے حکام نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ اس دوران ایمار کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ وہ ان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں۔ مشاورت کے بعد ایمار کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایمارمتحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے کئی ممالک میں حیرت انگیز تعمیری منصوبے مکمل کر چکی ہے۔ 

ہفتہ، 27 اکتوبر، 2018

ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ



ممبر پنجاب اسمبلی عمار خان نے کہا ہے کہ بھارت نے عرصہ دراز سے کشمیر  پرغاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے  جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن ممکن نہیں ،کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں موجودہ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ڈے کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال ٹیکسلا میں کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، 
 اس موقع پر   تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کی ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حوریہ نے انھیں ہسپتال کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر انھوں نے کہا کہ نہ صرف ہسپتال کی ضروریات کو فوراً پورا کیا جائے گا بلکہ عوام کی سہولت کے لئے ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کرینگے

اس موقع انھوں نے کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کی لئے کی گئی واک میں بھی حصہ لیا اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے پیش کی گئی قربانیوں کو بھی سراہا،اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے وادی کے اندر جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی قوتیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ،ایک سعودی صحافی کی موت پر تو پوری دنیا ہل جاتی ہے انھیں کشمیر میں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیری نظر نہین آتے اور نہ ہی وادی مین بھارت کی جانب سے کی جانے والی بربریت نظر آتی ہے۔

عوام اپنی شکایات 28 اکتوبر سے براہ راست وزیراعظم تک پہنچا سکیں گے



وزیراعظم عمران خان کا کمپلینٹ سیل کل بروز اتوار سے باضابطہ کام شروع کردے گا۔
پاکستان کے شہری کوئی بھی مسئلہ یا پھر کوئی شکایت براہ راست وزیراعظم تک پہنچاسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے رابطے کا مشن کل سے شروع ہورہاہے۔وزیراعظم اتوار 28 اکتوبر سےعوامی شکایات براہ راست سنیں گے۔
اس حوالے سے کرپشن ، ہیومن رائٹس اور قبضہ مافیا کیخلاف شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس میں قائم 40 ٹیلیفون لائنز پرمشتمل کمپلینٹ سیل صبح 9 سے 5 بجے تک کام کریگا۔ اس کے علاوہ ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔


وزیراعظم کے حکم کے تحت صوبائی حکومتیں، تمام محکمے اس سیل کے احکامات پر فوری ایکشن لینے کے پابند ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاہےکہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے تمام محکموں کو شکایت سیل کے احکامات پر فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے پاکستان میں بھارتی مواد دکھانے پر پابندی عائد کردی



ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ٹی وی پر بھارت سمیت دیگرغیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار برہم ہوگئے ۔
انھوں نے ریمارکس دیئے کہ کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے، ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بھارتی مواد کو بند کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے بھارتی مواد دکھانے پرمکمل پابندی عائد کردی ۔
اس کے علاوہ بھارتی چینلزدکھانے والے ڈی ٹی ایچ باکسزکی فروخت پربھی سپریم کورٹ پابندی لگاچکی ہے اور اس سلسلے میں کارروائی کا آغازکاآغاز کردیاگیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کسٹم انٹیلی جنس اور ایف آئی اے نے ڈی ٹی ایچ باکسز کی فروخت کے خلاف کارروائی کا آغازکیا۔


پہلے ہی دن چھاپے میں 400 ڈی ٹی ایچ برآمد کرلیے گئے۔ یہ چھاپے بلیو ایریا، ایف 10اورباڑہ مارکیٹ میں مارے گئے۔ اسلام آباد سے 9 لاکھ مالیت کے ریسیور،35 ڈش اور 150 ایل ایم بیز قبضے میں لے لی گئیں۔
ایک اندازے کے مطابق ڈی ٹی ایچ باکس کی مد میں پاکستان سے سالانہ اربوں روپے بھارت جارہے ہیں۔

بھارتی چینلزدکھانے والے ڈی ٹی ایچ باکسزکی فروخت پرپابندی،کارروائی کاآغاز

اس سے قبل سپریم کورٹ نے پاکستان کی معیشت پر بھاری پڑنے والے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سٹیلائٹ کے ذریعے پاکستان میں اب انڈین ٹی وی چینلز نہیں دیکھے جا سکیں گے۔ بھارتی ڈی ٹی ایچ یعنی ڈائریکٹ ٹو ہوم باکس اب کسی کی دسترس میں نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کی بڑی رقم لوٹنے والے اِس ڈیوائس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دیدیا۔
ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےانکشاف کیا تھا کہ انڈین ڈی ٹی ایچ منی لانڈرنگ کا باعث بن رہا ہے۔ ڈی جی پیمرا نے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں موجود غیر قانونی ڈیوائسز کو پکڑنے کی ضرورت ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا تو پھر انہیں جا کر پکڑیں، سارا پیسہ بھارت جا رہا ہے۔
عدالت نے ڈیوائس کی فروخت روکنے کا حکم دیا اورممبر کسٹمز ایف بی آر اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کو ملک بھر سے ڈیوائسزریکورکرکے 10 روز میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں