ممبر پنجاب اسمبلی عمار خان نے کہا ہے کہ بھارت نے عرصہ دراز سے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن ممکن نہیں ،کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں موجودہ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ڈے کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال ٹیکسلا میں کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،
اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کی ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حوریہ نے انھیں ہسپتال کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر انھوں نے کہا کہ نہ صرف ہسپتال کی ضروریات کو فوراً پورا کیا جائے گا بلکہ عوام کی سہولت کے لئے ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کرینگے
اس موقع انھوں نے کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کی لئے کی گئی واک میں بھی حصہ لیا اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے پیش کی گئی قربانیوں کو بھی سراہا،اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے وادی کے اندر جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی قوتیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ،ایک سعودی صحافی کی موت پر تو پوری دنیا ہل جاتی ہے انھیں کشمیر میں شہید ہونے والے ہزاروں کشمیری نظر نہین آتے اور نہ ہی وادی مین بھارت کی جانب سے کی جانے والی بربریت نظر آتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں