They are 100% FREE.

بدھ، 24 اکتوبر، 2018

بول ٹی وی اور ایگزیٹ کے مالک شعیب شیخ کی سزا معطل

               

                      اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا


اسلام آباد( تازہ ترین) : جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتار شعیب شیخ کو سزا معطل کرکے رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری اسکینڈل کیس ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے دھند کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا۔ ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کااسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔


چیف جسٹس پاکستان نے بھی ایگزیکٹ کے بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لیا تھا۔تاہم 5جولائی کوایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز حسین نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنایا۔

ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عائشہ شعیب شیخ سمیت تین ملزمان کو بری کردیا گیا۔



تمام ملزموں کو 5,5 لاکھ روپیہ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔شعیب شیخ سمیت دیگرملزمان کومجموعی طورپر20 سال قید کی سزا ہوئی ۔شعیب شیخ اوردیگرپردفعہ 419 کے تحت 3سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔شعیب شیخ اوردیگرپردفعہ 420 کے تحت 3سال قید 2 لاکھ،شعیب شیخ اوردیگرپردفعہ 468 کے تحت 7سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔شعیب شیخ اوردیگرپردفعہ 471 کے تحت 7 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔



عدالت کا کہنا تھا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا۔ملزمان کومنی لانڈرنگ اورالیکٹرانک کرائمزکےالزامات سے بری کردیا گیا۔سزا ملنے کے بعد شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق شعیب شیخ کی سزا کو معطل کرکے انکی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ کی سزا معطل کر دی اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے شعیب شیخ کی رہائی کا حکم دیا اور ملزم کو پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں