They are 100% FREE.

اتوار، 14 اکتوبر، 2018

ماں نے بیٹے کو شکست دے دی،پی پی 272 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب



ڈی جی خان : ضمنی انتخابات میں پی پی 272 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پی پی 272 مظفرگڑھ سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوارہارون سلطان 17ہزار 272 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے ہیں،واضح رہے کے تحریک انصاف کی زہرہ بتول آزاد امیدوارہارون سلطان کی ماں ہیں, ہارون سلطان عام انتخابات میں خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں