They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 اکتوبر، 2018

عمران خان کوئی حسرت نہ رہ جائے ہر شوق پورا کرلو :خواجہ سعد رفیق


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوئی حسرت نہ رہ جائے ہر شوق پورا کرلو۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ ہی جیتے گی ،شیر ہمیشہ سامنے سے آکر شکار کرتا ہے ،شہباز شریف کی گرفتاری حکمرانوں کی ہار ہے،چین والے شہباز شریف کی اسپیڈ کے معترف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عبد الولی خان کے بعد پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کوگرفتارکیا گیا، حکمرانی دل و دماغ پر ہوتی ہے سڑکوں اور عمارتوں پرنہیں،عمران خان دانشمند ہوتے تو سیاسی انتقام کی بجائے وعدے پورے کرتے،جب عمران خان گریں گے تو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا ،میرے مقابلے میں ایک لوٹے کو میدان میں اتارا گیا ہے، کیا پاکستان میں تبدیلی لوٹوں کے ذریعے آئے گی؟ تبدیلی والوں نے موٹر سائیکل کا چالان بڑھا دیا، انہیں کوئی ووٹ کیسے دے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں