They are 100% FREE.

پیر، 15 اکتوبر، 2018

شیرکی دھاڑ، مسلم لیگ ن نے تخت لاہو رچھین لیا


ضمنی انتخابات 2018ء میں پاکستانمسلم لیگ ن نے تخت لاہو رچھین لیا، ن لیگ 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، ن لیگ کی جیت پر کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بانٹیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنرل الیکشن میں جیتی ہوئی نشستیں ضمنی الیکشن میں ہار گئی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :" اسحاق ڈار کا پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی قصور نہیں ہے :" وزیر خزانہ اسد عمر نے اچانک ایسا یوٹرن لے لیا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت ہکا بکا رہ گئی

پی ٹی آئی کی شکست سے ان کی حکومتی کارکردگی اور جنرل الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ن لیگ نے لاہور میں این اے 124، این اے 131اور پی پی 164اور165میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ این اے 124 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 45 ہزار سے زائد ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جیت گئے ہیں جبکہ این اے 131 میں بھی ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق ہمایوں اختر خان پر پانچ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 124 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق شاہد خاقان عباسی 75112 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار ہوگئے۔ جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے 30115ووٹ حاصل کئے ہیں۔این اے 131 کے 242 میں سے 164 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 41396ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان نے 36331ووٹ حاصل کر پائے ہیں جبکہ 78پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔


اسی طرح پی پی 164 لاہور کے 158 پولنگ سٹیشنز کی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ نے 18 ہزار جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے چوہدری یوسف علی نے 13 ہزار 882 ووٹ حاصل کئے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک سیف الملوک کھوکھر تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری منشا سندھو پر واضح برتری سے جیت گئے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگی جیالوں نے جیت کی خوشی میں جشن منانا شروع کر دیا ہے، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں