They are 100% FREE.

منگل، 16 اکتوبر، 2018

’چوروں کو پکڑنے کی بات کررہے ہیں تو چوہدری پرویزالہی کو بھی۔۔۔‘‘پیپلز پارٹی کے اہم ترین سینیٹر نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ق لیگ والوں کے ہوش اڑ جائیں گے



اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر  بہرا مند ٹنگی نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے بہت بڑے بڑے دعوے کیے، کیا یہ تب ملک کے حالات سے واقف نہیں تھے؟   چوروں کو پکڑنے کی بات کررہے ہیں تو  کیا چوہدری پرویزالہی کو بھی پکڑا جائے گا ؟ کیونکہ ان کا ماضی بھی بے داغ نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر  بہرا مند ٹنگی کا کہنا تھا کہ جب کوئی  پارٹی حکومت میں آ جاتی ہے تو پچھلی حکومتوں کی بات نہیں کرتی بلکہ مستقبل بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہے، پی ٹی آئی اب حکومت میں ہے، انہیں اب ذمےداری سے کام لینا ہوگا کیونکہ حکومت چلانا آسان نہیں ،حکومت ملکی مفاد میں پالیسی لائے ہم معاونت کریں گے،حکومتی وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کے دفاع کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی اس وقت بھی عمران خان نے کے پی میں بہت کچھ کرنے کے وعدے کیے تھے اور اربوں کا قرض بھی لیا تھا، وہ کہاں خرچ ہوا؟عمران خان اور حکومتی وزرا اقتدار سنبھالنے سے پہلے بڑے بڑے دعوی کیوں کرتے رہیں ہیں ؟
اداروں کو کام کرنے دیں اور ایسا نظام لائیں جس سے عوام کی صورتحال بدلے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کب کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر بنائیں یا ایک کروڑ نوکریاں دیں ،یہ سب دعوی تو آپ نے کئے تھے ،اب ہم حکومت کو ان کے وعدے یاد کرائیں تو انہیں اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے ؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں