They are 100% FREE.

پیر، 8 اکتوبر، 2018

یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام پر آتے ہی مہنگائی کا بم گرا دیا ،عوام جعلی منڈیٹ والوں کا چودہ اکتوبر کو بھرپور احتساب کریں گے، بیرسٹر عقیل و دیگر کا جلسہ سے خطاب


مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آج کے اس جم غفیر نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حلقہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے،جس طرح تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا ہے اس سے عوام کو سوچنا ہوگا کہ اگر یہ حکومت مزید قوم پر مسلط رہی تو قوم کا حال کیا ہوگا.

 سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے معرض وجود میں آنے والی حکومت چند ماہ بھی نہیں ٹھہر سکے گی، میاں نواز شریف آج بھی قوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی نے کہا کہ بیرسٹر عقیل ملک کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں انشااللہ14اکتوبر بیرسٹر عقیل ملک کی کامیابی کادن ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل لب ٹھٹھو میں مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے میزبان تقریب حاجی فیاض خان، حاجی علی اصغر اعوان و دیگر نے بھی کطاب کیا، حاجی فیاض خان نے ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا جوایک بہت بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گئی، حاجی فیاض خان نے روایتی کھانے کٹوا گوشت کا خصوصی اہتمام کیا تھا جسے شرکاء نے بہت پسند کیا،

تقریب سے خطاب کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پہلے بھی اربوں روپے کے ترقیاتی کام اس حلقہ میں کرائے ،مستقبل میں بھی مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی خدمت کریگی، تحریک انصاف کو ووٹ دینا ملک کے ساتھ دشمنی ہوگی ،مسلم لیگ(ن) ہی اصل ملک و قوم کی نمایندہ جماعت ہے ،ہم نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آپ لوگوں کی کس طرح خدمت کرینگے، آج کا بھرپور جم غفیر اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ اب بھی یہ حلقہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے، میزبان تقریب حاجی فیاض خان تنولی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں