They are 100% FREE.

جمعرات، 25 اکتوبر، 2018

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دینے کیساتھ ہی ایسا کام کر دیا جو دنیا کی کوئی دوسری ٹیم نہ کر سکی، پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے


ابوظہبی :  پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی اور اس کیساتھ ہی پاکستان نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو دنیا کی کوئی بھی دوسری ٹیم حاصل نہیں کر سکی۔

پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کو سب سے زیادہ نوویں مرتبہ 100 سے بھی کم سکور پر آﺅٹ کیا ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکن ٹیم کا ہے جس نے 7 مرتبہ حریف ٹیم کو 100سے کم سکور پر آﺅٹ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں