پی آئی اے کے جہازوں میں مفت سفر کرنیوالے افسران اور باثر افراد کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں، وزارت ہوا بازی ڈویژن نے رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اپنے افسران پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، لاجواب سروس کے باکمال افسران قومی ایئر لائن پر کیسے بوجھ بنے، وزارت ہوا بازی ڈویژن نے تحریری رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی۔
سینیٹ کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 3 سال میں 229 افسران کو مفت سفری سہولیات فراہم کیں، مفت سفر کرنے والوں میں پی آئی افسران کیساتھ بااثر شخصیات اور صحافی بھی شامل ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں ایک کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے مفت ٹکٹ جاری کئے گئے۔
مزید جانیے : پی آئی اے کے 457 ملازمین کی ڈگری جعلی نکل آئی، رپورٹ
دوسری جانب گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ پی آئی اے کے طیارے 34 سے کم ہو کر 12 رہ گئے ہیں جبکہ خسارہ 72 ارب سے بڑھ کر 360 ارب روپے تک پہنچ گیا، ساتھ ہی لاجواب سروس کے 457 ملازمین اور افسران جعلی ڈگریوں کے حامل نکلے۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس آؤٹ سورس کرنے سے 117 ارب، فیول مینجمنٹ نہ کرنے سے 460 ارب، سائبر نامی سافٹ ویئر کی خریداری سے ادارے کو ساڑھے پانچ ارب نقصان ہوا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں