They are 100% FREE.

اتوار، 28 اکتوبر، 2018

دنیابھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستان پہلے،ترکی آخری نمبرپر


جدہ (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ امسال محرم میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 6 لاکھ 88 ہزار 184 ویزے جاری کئے جاچکے ہیں ۔ سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستان کیلئے جاری کئے گئے جن کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 824 ہے ، دوسرے نمبر پر بھارت کیلئے 95 ہزار 749 عمرہ ویزے جاری کئے گئے ۔ اب تک سب سے کم عمرہ ویزے ترکی کیلئے جار ی ہوئے جن کی تعداد 4 ہزار 652 رہی ۔ مختلف ممالک کے لئے جاری عمرہ ویزوں پر اب تک مملکت آنے والے معتمرین کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 654 رہی ۔ایک لاکھ 56ہزار 529 معتمرین مملکت سے واپس جاچکے ہیں ۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت میں 2 لاکھ55 ہزار 125 معتمرین موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ 79 ہزار 643 مکہ مکرمہ اور 75 ہزار 482 مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔ سب سے زیادہ فضائی راستے سے معتمرین مملکت پہنچے جن کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 750 رہی جبکہ بری راستوں سے 24 ہزار 880 اور سمندری ذریعے سے 24 معتمرین مملکت پہنچے ۔
 انڈونیشا سے آنے والے معتمرین کی تعداد اب تک 59 ہزار 307 ، ملیشیاء سے 9558 ، برطانیہ سے 9319، متحدہ عرب امارات سے 8935 ، اردن سے 8278 اور بنگلہ دیش سے 5857 معتمرین مملکت آئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں