They are 100% FREE.

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کا پاور شور کامیاب، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،قائدین کی جانب سے بہترین انتظامات پر منتظمین جلسہ کی عمدہ کارکردگی کو سراہا گیا

مسلم لیگ ن کا واہ کینٹ میں پاور شو کامیاب ہوگیا ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق سی بی گرانڈ واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پاور شو کیا گیا،جلسہ کے انتظامات شیخ ندیم کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے احسن طریقے سے اپنے فرائض نبھائے،مسلم لیگ ن کے جلسہ میں شرکت کے لئے شہر بھر میں پورا دن لاوڈ اسپکیر کے زریعے بھرپور منادی کرائی گئی ، دن دو بجے ہونے والے جلسہ میں تاخیر ہونے کے باوجود لوگ بیٹھے رہے اور لیگی ترانوں پر جھومتے رہے،جلسہ گاہ کے اطراف میں بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے،جبکہ سٹیج پر مسلم لیگ ن کے منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ معاون خصوصی حمزہ شہباز رانا منور غوث ، کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی موجود تھی،

حمزہ شہباز کی آمد پر کارکنان کی جانب سے انکا والہانہ استقبال کیاگیا،اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ممتاز پسوال اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سرفراز اصغر ، ایدھی واہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل اقبال،سفیر خان ، ایڈووکیٹ عرفان خان،سابق چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ ، سابق وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی زیشان صدیق بٹ ، ایڈووکیٹ راجہ کامران ، عمر رشید ،ایوب صراف ، صدر مسلم لیگ ن واہ کینٹ راجہ محمد ایوب،یوتھ ونگ کے اویس چھاچھی ، علی حیدر مغل، صدر یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا راجہ عامر سعید، توقیر منہاس عرف توکا،فرخ پرویز ،کوہستان سیکرٹریٹ کے ملک نصیر الدین ، سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق،چوہدری ایوب، چوہدری اظہر آف گدوال چئیر مین یو سی لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان،کرنل (ر) کاظم رضا ، مولانا صدیق ،بیرسٹر عقیل ملک کے حق میں دستبردار ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عشرت علی زیدی و دیگر براجمان تھے ،دین پلازہ کے صدر ملک عمران نے آنے والے مہمانوں کا پھول نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا،

جلسہ میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھر پور انداز میں اتحاد کا مظاہرہ کیا،حمزہ شہباز نے شیخ ندیم کو جلسہ کے بہترین انتظامات پر انھیں مبارک باد پیش کی،اور منتظمہ کمیٹی کے کردار کو سراہا،مقامی قائدین کی جانب سے بھی شیخ ندیم کو شاباش دی گئی ، یاد رہے کہ حاجی ملک عمر فاروق نے شیخ ندیم کی سربراہی میں جلسہ کے تمام تر انتظامات کے لئے انکو اہم ذمہ داری سونپی تھی،شیخ ندیم نے میڈیا کے نمائندگان کو بھی خصوصی خیال رکھا اور طعام سمیت تمام لوازمات پہنچاتے رہے،سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاور شو کے بعد مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم بوسٹ ہوگئی ہے اور لوگوں میں اس پاور شو کا اچھا تاثر گیا ہے،انتہائی منظم جلسہ پر شرکاء کی جانب سے شیخ ندیم اور انکی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی گئی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں