اسلام آباد : وفاقی وزیرائے برائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ بجلی چوری روکنے کیلئے نئے ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس پر کنڈا اثر نہیں کرے گا ، بجلی چوروں کیخلاف ہر جگہ کریک ڈاﺅن ہوگا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پچھلی حکومت نے کیا تھا ، ہم نے نیپرا کے تجویز کردہ اضافے کی نسبت کم قیمتیں بڑھائیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :پچھلے ایک سال میں کتنے سو ارب کی بجلی چوری ہوئی اعداد و شمار جان پر آپ بھی کہیں گے سب سے بڑی کرپشن تو یہ ہے
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ کابینہ کے ہر اجلاس میں ہدایات دیتے ہیں کہ غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی کرلیا تھا اور ان کے فیصلے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نے بجلی کی قیمتوں میں اس قیمت سے کہیں کم اضافہ کیا ہے جوسابق دور حکومت میں نیپرا نے تجویز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا اور جن لوگوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے ان کے میٹر کاٹے جائیں گے اور میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اپنی حرکات درست کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں کوئی بہتری نہیں کی ، ہم ترسیل کے نظام میں بہتری لائیں گے جس سے لائن لاسز پر قابو پایا جائیگا ۔ ان کا کہناتھا کہ سابق حکومت نے کسانوں کوبجلی پر سبسڈی صرف الیکشن تک دی تھی لیکن اب ہم نے کسانوں کو بجلی پر سبسڈی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام میں اب ایسی تاروں کا استعمال کیا جائیگا کہ کنڈا ان پر کام نہیں کرسکے گا اور میٹر سے بجلی چوری کرنے پر سارا فیڈر بند کرنے کی بجائے ایسا نظام لایا جائیگا کہ پیچھے سے میٹر کا سراغ لگا کر بجلی کوبند کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کونہیں چھوڑیں گے بجلی چوری کو روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں ، ہر جگہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاﺅن ہوگا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں