وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیا گی
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی۔ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔
آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جانی تھی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں