They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 اکتوبر، 2018

ٹیکسلا: السید ہسپتال اور فدا حسین میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



ٹیکسلا:  السید ہسپتال اور فدا حسین میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،فری میڈیکل کیمپ کے دوران پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات دی گئیں،مریضوں کے میڈیکل چیک اپ کے لئے مختلف شعبہ کے سپیشلسٹ ڈاکڑز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمات سر انجام دے رہے تھے،واہ کینٹ ، ٹیکسلا۔ احاطہ و گردونواح سے سینکڑوں مریض فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے مستفید ہوئے ، مریضوں کے مفت لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے. 

ڈاکٹر سید اسد علی کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد ایسے مستحق لوگوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے جو مہنگی فیس ادا کر کے صحت کی بنیادی سہولت حاصل نہیں کرسکتے،جبکہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ باقائدگی سے لگایا جاتا ہے ، جس کا بنیادی مقصد خدمت انسانیت کی ترویج ہے،جبکہ سید فدا حسین ویلفیئر ٹرسٹ میں بھی ہزاروں مستحق مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ، جہاں انھیں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ عرصہ سے جاری ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا بنیادی نصب العین ہے، فدا حسین میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کمیپ میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال کی اہم سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیات ، معروف ماہر تعلیم عطا الرحمان چوہدری، اجمل خان تنولی ، چئیرمین یو سی عثمان کھٹھٹر ملک ایاز ، سید نوید عباس آف بیلنسنگ میرج ہال ٹیکسلا و دیگر نے دورہ کیا اور ڈاکٹر سید اسد علی کی فلاحی خدمات کو سراہا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں