They are 100% FREE.

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

ملک چندوں سے نہیں ویژن سے چلتے ہیں، وزیر پٹرولیم نے رولز کے خلاف ایک پرائیویٹ کمپنی کو ایل پی جی برآمد کرنے کا ٹھیکہ دیا، چند دنوں میں کروڑوں روپے جیبوں میں جائیں گے، یہی تبدیلی ہے جسکا پرچار موصوف اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں کرتے ہیں،عمران خان جعلی منڈیٹ والے جبکہ نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں،حمزہ شہباز کا واہ کینٹ میں امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کے انتخابی جلسہ سے خطاب



پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ جبکہ نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں،یوٹرن خان نے آئی ایم سے قرضہ مانگ کر تھوک کر چاٹا،انکی خود کشی کے دعوے کہا ں گئے،ایک قاتل کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ لگایا،اسپیکر اسمبلی وہ شخص ہے جس نے 22 ارب کا ڈاکہ ڈالا،وفاقی وزیر پٹرولیم نے رولز کے بر خلاف ایک پرائیویٹ کمپنی کوایل پی جی برآمد کرنے کا ٹھیکہ دیا،شہباز شریف کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا،

 نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا،پچاس دنوں میں لوگوں نے تبدیلی کا حال دیکھ لیا ہے،قول و فعل میں تضاد رکھنے والے حکمران جعلی مینڈیٹ سے قوم پر مسلط کئے گئے،نواز شریف نے معاشی حالات خران ہونے کا رونا نہیں رویا بلکہ ملک کو اندھیروں سے نکالا، ملک میں اٹھارہ ارب کے بجلی کے منصوبے لگے،وہ گزشتہ روز سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 بیرسٹر عقیل ملک انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے،انکا کہنا تھا کہ عوام گواہ رہنا دیامر بھاشا ڈیم کی جو بات کرتے ہیں ہماری ترجیحات تھیں کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے جو کمیٹی بنی تھی جس میں میں خود گلگت گیا دیامر بھاشا ڈیم کی 48 ہزار ایکڑ زمین نواز شریف نے ایک سو بائیس ارب میں خرید لی ہے،

نواز شریف نے تو اربوں ڈالرز جوتی کی نوک پر رکھ کر ہندوستان کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کیا تھا،نواز شریف نے پاکستانی قوم کی عزت افزائی کی،انکا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والے بلکہ یوٹرن خان وزیر اعظم ہاوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کرکے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے چندہ مانگ رہے ہیں ، ملک کبھی چندوں سے نہیں چلے،ڈالر کی قیمت کم ہونے سے نو سو ارب قرضہ مزید چڑھ گیا ہے،وزیر اطلاعات لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں بجلی گیس وغیرہ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ دو رو زبعد ہی اس جعلی حکومت نے وہ کر دکھایا جس کی لوگ اس سے امید نہیں کر رہے تھے،گیارہ کروڑ لوگوں کا وزیر اعلیٰ ایک قاتل ہے جس نے ادیت دیکر جان خلاصی کرائی یوٹرن خان اسے شریف نظر آتا ہے ، عوام بتائیں کہ قتل کے مقدمہ میں ادیت دینے والا کون ہوتا ہے ،پنجاب اسمبلی کا اسپیکر وہ شخص ہے جس نیدن دھاڑے پنجاب بنک میں بائیس ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا،وفاقی وزیر جسکا بیٹا اس حلقہ سے امیدوار ہے اس نے آتے ہی سی سی آئی کی میٹنگ میں جو ہمیشہ ایل پی جی کی درآمد پبلک سیکٹر اور حکومتی ادارے کرتے ہیں اس نے آتے ہی رولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک پرائیویٹ کمپنی ایل پی جی برآمد کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے، ایک اندازہ کے مطابق اس سے چند روز میں پچیس سے پچاس کروڑ روپے جیبوں میں جائے گا،

شہباز شریف جس نے پنجاب کی خدمت کی اسے اس کیس میں گرفتار کیا جاتا ہے ،کہ آپ نے ایک ایسے ٹھیکدار کو جو کرپشن میں مفرور تھا ،اور نیب میں پری بار گین جو جرمانہ ہوتا ہے اس سے دس گنا زیادہ ادا کر کے جان چھڑائی،عمران نیازی نے اسی ٹھیکدار کو پشاور میٹرو بس کا 71 ارب کا ٹھیکہ دیا ، جس پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کس چور کو ٹھیکہ دیا ہے ،عوام بتائیں کہ اگر صوبہ کے وزیر اعلیٰ کو پتا لگ جائے کہ ٹھیکہ ایک کرپٹ ٹھیکدار کو مل گیا ہے اور وہ کہے کہ ٹھیکہ کا جائزہ لیکر اسے کینسل کیا جائے تو یہ پاکستانی قوم کی خدمت ہے یا اس پر اسے گرفتار کیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ ایک انچ زمین آشیانہ میں نہ کسی کو ٹرانسفر ہوئی ایک پائی حکومت کے خزانے سے کسی کو نہ ملی،عمران نیازی نے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار تو کر لیا لیکن آج سیاسی جماعتیں اور پوری قوم کہتی ہے کہ عزت دینے والا اللہ ہے،جہاں شہباز شریف کا نام آئے گا تو چین جیسا ملک جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، وہ بھی شہباز شریف کا نام عزت سے لیتا ہے،انکا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے وزیر اعظم ہیں، انکا اقتدار بھی جعلی ہے انھوں نے عوام سے اپیل کہ کہ وہ چودہ اکتوبر کو بیرسٹر عقیل ملک کو ووٹ دیکرنواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں،مسلم لیگ ن ملک کو دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،

 عمران خان کی جعلی تبدیلی بھی عوام نے دیکھ لی ہے ، اب بھی قوم نہ جاگی تو یہ لوگ ملک کو اس نہج پر پہنچا دیں گے ، جس سے ملک کی دنیا بھر میں جھگ ہنسائی ہوگی،جلسہ سے منور غوث، حاجی ملک عمر فاروق ، شیخ ندیم ،امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے بھی خطاب کیا جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے جبکہ خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں