They are 100% FREE.

جمعرات، 18 اکتوبر، 2018

پنجاب حکومت کا میٹروبسوں پر سبسڈی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ


شاہدرہ تا گجومتہ میٹروبسوں کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقررکیے جائیں گے،میٹرو بسوں کے کرائے ریشنلائز کیے جائیں گے جس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

 وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت


لاہور( 18 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے میٹروبسوں پر سبسڈی ختم کرنے کا
 حتمی فیصلہ کرلیا، اب شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹروبسوں کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقررکیے جائیں گے،میٹرو بسوں کے کرائے ریشنلائز کیے جائیں گے جس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی،ملتان اورراولپنڈی میں سالانہ12ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہملتان اورراولپنڈی کی میٹرو پرسالانہ12ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹروبسوں کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میٹرو بسوں کے کرائے ریشنلائزکرنے سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔
کرائے ریشنلائزکرنے سے عوام پربوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ بجٹ میں چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اوربڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی ہے۔ وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے مزید کہا کہ عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے۔ کاشتکاروں کو آسان شرائط پرقرضے دیے جائیں گے۔ پنجاب بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگاردینے کیلئے بھی جامع پروگرام تیارکرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیری لاگت 250ارب تک پہنچ گئی ہے۔اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہبازشریف حکومت کے حلق کا کانٹا بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت اورنج لائن ٹرینیں بنائیں ہم نے بجٹ میں خوراک ،تعلیم اور صحت کو ترجیح دی ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کم کردیا ہے۔
صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے میٹرو ٹرین پر پیسا لگایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں