واہ کینٹ کی معروف فلاحی و رفاعی ادارے ایڈو آئی ہسپتال (رجسٹرڈ) واہ کینٹ کی جانب سے موضع بھابھڑا واہ کینٹ میں مقامی عمائدین اور بھابھڑا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیّد مجتبیٰ شاہ کاظمی، سیّد کاظم شاہ کاظمی اورجابر علی کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے بھرپور تعاون سے ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے 1200مریضوں کی آنکھوں کا مفت چیک اپ کیا اور ضرورت مند مریضوں کو موقع پر ہی فری ادویات اور عینکیں تقسیم کی گئیں جبکہ100مفت موتیہ آپریشن کیلئے مریضوں کو ایڈو آئی ہسپتال لالہ رخ واہ کینٹ پر بلالیا گیا ہے ۔
ضرور پڑھیں: چیئر مین نیب کی ملاقات نشاندہی کر رہی تھی سیلیکٹ وزیر اعظم اسے سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرے گا: زاہد خان
ایڈو کے مذکورہ کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اراکین ایڈواور ان کے ڈاکٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ ایڈو نے ایک پسماندہ علاقہ میں کامیاب فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ ایڈو آئی ہسپتال کے جنرل سیکریٹری محمد خالد اسحاق اور منتظم اعلیٰ سیّد عبداللہ مسعود نے اس بات کا یقین دلایا کہ جب بھی کسی پسماندہ علاقے میں ہمارے ادارے کی ضرورت پڑی اپنی پہلی فرصت میں عوام الناس کی خدمت کو پہنچیں گے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں