They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 اکتوبر، 2018

چوہدری نثار کس سیاسی جماعت میں جا رہے ہیں ؟ سابق وزیر داخلہ خود میدان میں آ گئے اصل حقیقت بیان کر دی


لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ملک شدید سیاسی محاذ آرائی کی جانب بڑھ رہا ہے ، حکومت کو احتساب اور انتقام میں تفریق کرنی چاہیے ۔ ان کا کہناتھا کہ اگر اس کا تدراک نہ کیا گیا تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا ، آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو گئی ہے اور ہر طرف جنگ و جدل کا سماں ہے ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا میں یہ خبر چلی کہ رہنما چودھری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشترکہ دوست نوازشریف اور چودھری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔چودھری نثارچندروزمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغازکریں گے اور چودھری نثاررکن پنجاب اسمبلی کا حلف بھی اٹھائیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں