They are 100% FREE.

اتوار، 7 اکتوبر، 2018

ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا میں ٹریفک کا المناک حادثہ ٹرک نے موٹر پر سائیکل سوار معمر خاتون کو کچل ڈالا


ایچ ایم سی روڈ پر روڈ المناک حادثہ ، تیز رفتار لوڈ ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ، موٹر سائیکل پر سوار معمر خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ، ٹریک ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس سٹی چوکی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی روڈ فوڈ سٹی کے نذدیک فیصل ٹاون کا رہائشی ابرار نامی نوجوان اپنی والدہ کو موٹر سائیکل پر گھر لیکر جارہا تھا ، کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر د ے ماری حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار عبدالعزیز کی بیوی بری طرح کچلی گئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ دیا،خاتون کی نعش اسکے آبائی گاؤں گجر خان میں پہنچا دی گئی

 پولیس نے خاتون کے بیٹے ابرار کی مدعیت میں ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم افرا د کے خلاف زیر دفعہ 279/322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں