ضمنی الیکشن این اے 63 حلقہ کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ، پاکستان پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کی حمائت کا اعلان کردیا،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید عشرت علی زیدی مسلم لیگ ن کے بیرسٹر عقیل ملک کے حق میں دستبردار،پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ملکر بیرسٹر عقیل ملک کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائیں گے
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کا فیصلہ پر بھرپور خیر مقدم ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں انھیں تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ جمہوری قوتیں ہیں ،ایک جگہ جمع ہونا نیک شگون ہے،خلائی مخلوق کی اپوزیشن جماعتوں کو منتشر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی،مل بیٹھنا فطری عمل ہے،پی ٹی آئی کسی اور کی بسیاکھی پر کھڑی ہے ، انھوں نے اپوزشن لیڈر کو گرفتار کرنا جمہوریت کی منافی قرار دیا، انھوں نے بیرسٹر عقیل ملک کی حمائت پر تنظیم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید عشرت علی زیدی کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کے حکم پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کی حمائت کا اعلان کیا ہے ہم نے بی بی سے غداری کا انتقام لینا ہے ، پیپلز پارٹی کے جیالے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،جنرل سیکرٹری شانی شاہ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور قوت کے ساتھ پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بیرسٹر عقیل بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انھوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں موروثی سیاست کو پروان چڑھایا جارہا ہے سب سیٹیں اپنے ہی گھر والوں کے لئے مختص کردی گئی ہیں حتیٰ کے خواتین کی مخصوص نشستیں بھی اسی گھر کو دی گئی ہیں ،
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور فیصل اقبال گروپ کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 سید عشرت علی زیدی، جنرل سیکرٹری تحصیل ٹیکسلا سردار تنویر عباس رف شانی شاہ ، صدر پی پی پی واہ کینٹ شیخ مسعود صادق ، سیکرٹری اطلاعات مقصود خان ،شاہد نواز گجر ،ملک شوکت ایوب،رفیق بٹ،سید زاہد الحسن زیدی،ایڈووکیٹ سید جابر شاہ،سید حسنین شاہ،محسن رضا،خادم حسین،ملک اکبر ،امجد خان،فیصل گروپ کے راجہ قیصر پرویز ،سید انصار شاہ ، حاجی ناصر رشید،چوہدری وراثت علی شاہد،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،رہنماوں نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر یکجہتی کا اظہار کیا،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں