They are 100% FREE.

منگل، 16 اکتوبر، 2018

پچھلے ایک سال میں کتنے سو ارب کی بجلی چوری ہوئی اعداد و شمار جان پر آپ بھی کہیں گے سب سے بڑی کرپشن تو یہ ہے


اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں،سب سے زیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز پیسکو میں 36.4 فیصد، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد الیکٹرک پاور کمپنی 27.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن نے ایک سال میں بجلی چوری
اور لائن لاسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز پیسکو میں 36.4 فیصد، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد الیکٹرک پاور کمپنی 27.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پیسکو کے 5 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹ چوری اور لائن لاسز، سیپکو کے ایک ارب 58 کروڑ 20 لاکھ یونٹس کے لاسز اور چوری جبکہ حیسکو کے ایک ارب 50 کروڑ 30 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ
کیسکو میں ارب 30 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔سب سے کم بجلی چوری اور لائن لاسز دارالحکومت اسلام آباد پاور کمپنی میں رپورٹ ہوئے۔ آئیسکو کے لائن لاسز 7.4 فیصد رہے۔ آئیسکو میں 85 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ریکارڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق کم بجلی چوری اور لائن لاسز میں فیسکو دوسرے نمبر پر رہا جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز کی شرح 8.7 فیصد رہی۔ فیسکو میں ایک ارب 23 کروڑ 60 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز جبکہ گیپکو تیسرے اور لیسکو چوتھے نمبر پر رہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں