They are 100% FREE.

منگل، 16 اکتوبر، 2018

NA-63 کے عوام کی بھر پور حمایت کا تہہ دل سےمشکور ہیں جنہوں نے اپنے ہر دل عزیز قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہر کڑے وقت میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئیں گے حاجی ملک عمر فاروقNA-63


مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ حلقہ عوام کے بے مشکور ہیں جنہوں نے ضمنی الیکشن میں حکومتی دباو کے باوجود مسلم لیگ ن اور قائد میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، موجودہ حکومت کی غریب کش پالیساں اسکی تباہی کا باعث بنیں گی،مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں مشرف دور میں بھی مردانہ وار مقابلہ کیا،عوام تنہا نہیں دھونس دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انکے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،ہم مسلم لیگ ن کے وارث ہونے کا بھرپور ثبوت دیں گے،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ عملی سیاست مسلم لیگ ن کے ساتھ شروع کی ،میری درخواست پر بیرسٹر عقیل کو پارٹی ٹکٹ دیا اس پر قیادت کا بے حد مشکور ہوں ، مسلم لیگی ہوں اور رہونگا،جنرل الیکشن میں پارٹی کے فیصلہ سے پارٹی کو نقصان ہوا، اور پارٹی منتشر ہوئی ، اس کو فعال بنانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروے کار لائیں گے ،بطور پارٹی ورکر اپنا کردار جاری و ساری رکھونگا،ہم اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ مقامی سطح پر ہم مسلم لیگ ن کے وارث بن کر کام کریں گے،پارٹی کو متحریک کرنے کے لئے میرٹ پر پارٹی عہدے دیئے جائیں گے،یوتھ ونگ کو منظم کیا جائے گا،سیاسی نہ پختگی اور چند دوستوں کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں انتشار کی فضا نے جنم لیا،

سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی فیصلوں کو تسلیم کیا اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے،آمدہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن لیگ پورے آب و تاب کے ساتھ ابھرے گی ،دو ماہ میں پارٹی کی فعالیت کے لئے بہتر فیصلے کئے جائیں گے،تنظیمی کمزوریوں کوبھی مشاورت کے ساتھ دور کیا جائے گا،نئے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں آئین گے،ضمنی الیکشن میں حلقہ عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا انکے بے حد مشکور ہیں ، پارٹی پرچم کو بلند کرنے والے ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے،ورکرز پارٹی کے وارث بن کر اس جماعت جس کے پاس پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پروگرام ہے اس کے دست و بازو بنیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں