They are 100% FREE.

منگل، 23 اکتوبر، 2018

ڈاکٹر طاہرالقادری علالت کے باعث اسپتال میں داخل


پاکستان عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کو علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کےسینے پر ایک 'سسٹ' تھا جو زخم بن کر بگڑ گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کے لیے آپریشن کامشورہ دیا تھا، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کامیاب رہا اور اگلے چند روز انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔


پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ چند روز سےعلیل تھے تاہم ان کا بڑا آپریشن ہوا ہے، ترجمان نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں