They are 100% FREE.

منگل، 9 اکتوبر، 2018

طلال چودھری لے آئیں ان میاں صاحب کو جن کوآپ مخاطب کرتے رہے،اورنکالیں پی سی اوکے بتوں کو،چیف جسٹس کے ریمارکس


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ طلال چودھری لیکر آو ان میاں صاحب کو جن کو آپ مخاطب کرتے رہے،  طلال چودھری لے آئیں ان  میاں صاحب کواورنکالیں پی سی اوکے بتوں کو۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،طلال چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان نے عدالت میں ویڈیو کلپ چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دکھائیں طلال چودھری کس کوبت کہہ رہے ہیں،کون سے بتوں کوتوڑنے کی بات کی جارہی ہے،گھرسے کون سے بت توڑنے چلے ہیں،مجھے بتائیں کہ ان کی سزاکتنی بڑھائی جائے؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں