They are 100% FREE.

پیر، 8 اکتوبر، 2018

پی ٹی آئی قوم کی توقعات پر پوری اترے گی،کم از کم تبدیلی کے لئے 35 ماہ تو دیںِلوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کرکے عوام کے لئے موثر بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہےِ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ک


وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کو 35سال ملے ہیں ہم زیادہ نہیں 35ماہ مانگ رہے ہیں اشااللہ قوم کی توقعات پر پورے اتریں گے ملک کی تقدیر بدلنے کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں،موجودہ حکومت نہ صرف ملک پر سابقہ ادوار کے چڑھائے گئے قرضے اتارے کی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کرکے عوام کے لئے موثر بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے جو عوام کے لئے گراس روٹ پر مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا، 

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ربنواز گجر خانی کی جانب سے دیئے گے استقبالیہ کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ راجہ ربنواز گجر خانی ہمارے ہمسائے بھی ہیں اس موقع پر راجہ رمیض گجرخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 14اکتوبر کو بھر پور انداز سے الیکشن جیتیں گئے ۔حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سید سلطان شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ کوہستان ہاؤس کو ٹکٹ دے کر مسلم لیگ نے بہت بڑی غلطی کی ہے جب تک قیادت چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ میں تھی مسلم لیگ ن کا بھر پور ساتھ دیا اور عزت بھی ملی لیکن چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ کے علاوہ جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ کر جو غلطی کی اس لیے ان کا ساتھ چھوڑا اور پھر بھی مسلم لیگ کے ساتھ وفا کی لیکن مسلم لیگ نے مشکل وقت میں کھڑے ہونے والوں کے ساتھ چھوڑ کر اچھا نہیں کیا اس لیے تحریک انصاف میں شمولیت بھی اختیا ر کی ہے انشااللہ منصور خان بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوں گیااس موقع پرمسلم لیگ کو چھوڑ کر کئی افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جن میں سجاد آف وحدت کالونی نے بھی خطاب کرتے ہو ئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا تقریب میں سید چن شاہ کاظمی ،قاری ولی الرحمن ،زبیر خان ، غنچہ گل،ملک علی محمد، ملک عمر، حاجی سلیم آف ڈھوک نادر، حاجی اکرم ٹھٹھہ خلیل، حاجی رفیق خان حاجی نعیم خان، ملک خورشید،ملک جعفر،چوہدری احسن علی کے علاوہ سینکڑوں افرد نے شرکت کی 

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے راجہ ربنواز گجر خانی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کنٹونمنٹ کے تمام مسائل کے حل کے لیے بھی وعدہ بھی کیا تقریب کے آخر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا آخر میں راجہ ربنواز گجر خانی اوررمیض گجر خانی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں