They are 100% FREE.

منگل، 16 اکتوبر، 2018

ایک اور صحافی حق کی راہ میں شہید صحافی برادری کا شدید اجتجاج



 آزادی صحافت پر ایک اور حملہ


حطار سے کے ٹو( ٹائمز کے صحافی سہیل خان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا
ہری پور ۔تھانہ حطار کی حدود میں ( کے ٹو ٹائمز)اخبار کےصحافی سہیل خان پر قاتلانہ حملہ صحافی سہیل خان موقع پر جان بحق۔صحافی سہیل خان ہری پور عدالت سے پیشی کے بعد گھر جا رہے تھے راستے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

ہری پور پولیس نےنعش کو کوٹ نجیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا

یار دہے کہ قبل ازیں صحافی بخشیش الہیٰ کو حق کا پرچار کرنے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا،زرائع کے مطابق کے ٹو ٹائمز کے نمائندے سہیل خان کو منشیات فروشوں کے خلاف خبر کی اشاعت پر قتل کیا گیا "


ٹیکسلا واہ کینٹ کی صحافی برادری اس بذدلانہ اور ظلم و بربریت کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،اور انھیں عبرت ناک سزا دی جائے

صحافی 
برادری سہیل خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

حامد میر نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں