They are 100% FREE.

منگل، 9 اکتوبر، 2018

تبدیلی آگئی اسٹاک مارکیٹ سخت مندی کا شکارعوام کو لولی پاپ دیا جارہا ہے ،ضمنی الیکشن میں فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ، بیرسٹر عقیل کا نواب آباد میں جلسہ سے خطاب



مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے63 بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ چودہ اکتوبر شیر کی فتح کا دن ہوگا،ریاست مدینہ سود سے پاک تھی ،سود کی شرح کتنی بڑھ چکی ہے ، پی ٹی آئی نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے،عوام نے نام نہاد تبدیلی مسترد کردی ہے ، مہنگائی کر کے انھوں نے خوب غریب نوازی کا ثبوت دیاامید ہے میرے شہر کے لوگ چودہ اکتوبر کو انصاف کرتے ہوئے ہماری کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،سیلیکٹڈ وزیر اعظم کا سیلکٹڈ احتساب لوگوں کو منظور نہیں،پی ٹی آئی عوام کے نہیں بلکہ جعلی منڈیٹ لیکر ایوان میں بیٹھے ہیں،ان کے دعوے بھی منڈیٹ کی طرح جعلی ہیں،

نواب آباد واہ کینٹ میں فیصل اقبال کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگوں نے کامیاب کیا تو ایوان اقتدار میں بھی اور ایوان عدل میں بھی عوام کی جنغ لڑونگا،عوام کی کھلی کچہری میں کہتا ہوں میں اپنی ڈگریاں اپ لوڈ کرونگا مخالف امیدوار بھی اگر اصل ریکارڈ ہے تو وہ اپنی ڈگریاں عوام کے سامنے رکھیں،حکومت نتائج سے خائف ہے 25 جولائی سے قبل قائد نواز شریف کے خلا ف بھی خود ساختہ احتساب کیا گیا شہباز شریف کو گرفتار کر کے وہی تاریخ پھر دوہرائی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں،سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہپارٹی لیڈر شپ سرخرو ہوگی ،اسٹاک ایکسچینج مندے کی جانب گامزن ہے ،جسکی بنیادی وجہ اس حکومت کو عوام کا اصل منڈیٹ حاصل نہیں،مہنگائی کا بحران ملک میں بے یقینی سی کیفیت حکومت کی ناقص پالیسوں کا رد عمل ہے جعلسازی سے بننے والی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی ،عوام بہترین منصف ہیں ، مسلم لیگ ن نے ملک کواندھیروں سے نکالا ، ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے،پی ٹی آئی کو نواز شریف فوفیا ہوگیا ہے انھیں رات دن نواز شریف ہی نظر آتا ہے،نواز شریف موٹروے ، نیوکلیر پاور ،سی پیک کا نام نواز شریف ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کا نام نواز شریف ہے ، ملکی ترقی کا ضامن نواز شریف ہے 



تقریب سے فیصل اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کا ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ضمنی الیکشن میں لوگ واضح تبدیلی دیکھیں گے ، انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا نیک شگون ہے،بیرسٹر عقیل ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، تقریب سے پیر سعید نقشبندی ، راجہ قیصر پرویز ، راجہ غصنفر ، ملک عارف نے بھی خطاب کیافیصل اقبال کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں