They are 100% FREE.

اتوار، 21 اکتوبر، 2018

پیپلزپارٹی کا حکومت گرانے کیلئے متفقہ قرارداد لانے کا مشورہ


لاہور : سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیوں کومل کرقرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلا سکتی ہے ، چیئرمین نیب کوبرا نہیں بلکہ ان کی سوچ اور طور طریقوں کو برا کہتاہوں، ذہنی طور پر چھوٹے لوگوں سے اقتدار سنبھالا نہیں جارہا، نوازشریف کا بنایا ہوا کیس بھگت رہاہوں۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم ایک ایگرو انڈسٹریل ملک ہیں ، پاکستان میں کسی حکومت نے نہ کچھ بچانے کی بات سوچی ہے اور نہ سنبھالنے کی سوچی ہے ، ہم کواصولی طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کدھر جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ہم ایسی پالیسیاں لائے تھے جو نوازشریف کو پسند نہیں آئیں اور انکے آنے سے و ہ پالیسیاں ختم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دلہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتاہے اورجس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتاہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس میں بھگت رہاہوں وہ نواز شریف کا بنایا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں این آراوسے مستفید نہیں ہوا ،یہ سب ڈھکوسلے ہیں ، وہ این آر او جس سے میں مستفید ہوا تھا وہ تو سابق چیف جسٹس نے ختم کردیا تھا، اس این آر او سے ہوسکتاہے کہ ایم کیو ایم یا میاں صاحب کو کوئی فائدہ ہوا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کوبرا بھلا نہیں کہہ رہاہے بلکہ میں تو ان کی سوچ اورطور طریقوں کوبرا کہہ رہاہوں ۔ یہ سوچ کرسی پر بیٹھ کرآتی ہے لیکن جب میں کرسی پر بیٹھا تو اپنی طاقت پارلیمنٹ کوواپس کردی تھی ، یہ لوگ ذہنی طور پر چھوٹے ہیں اوراقتدار ان سے سنبھالا نہیں جارہا۔

حکومت کے پہلے 100دن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکر ایک قرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت چل نہیں سکتی اور ناہی یہ ملک چلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصولی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں