They are 100% FREE.

ہفتہ، 13 اکتوبر، 2018

بریکنگ نیوز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث اہم ترین شخصیت کوگرفتار کر لیا گیا


لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اشتہاری ملزم ایس پی ڈاکٹر فرخ کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ایس پی ڈاکٹر فرخ کو 15 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت عدالت میں دائر کر دی گئی۔یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل
ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں، ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیئے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔     نیب نے وزارت داخلہ سے خواجہ
سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد دونوں بھائیوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔دوسری جانب نیب نے دونوں بھائیوں کو
پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر رکھا ہے۔ نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کو دو بار طلب کر چکا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔ نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو 16 اکتوبر کو تیسری بار طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131    سے ن لیگ کے امیدوار بھی ہیں جب کہ وہ اس وقت پنجاباسمبلی کے رکن بھی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں