They are 100% FREE.

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

بائی پاس کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ ڈرائیور سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگرادو افراد ہلاک ، پانچ شدید زخمی ہوگئے ، شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا



مسافروں سے بھرا رکشہ بائی پاس کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا،حادثہ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لوکل افراد کی مدد سے فوری سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کیا گیا،

رکشہ مارگلہ سے سواریاں لیکر ٹیکسلا جا رہا تھا، ہلاک ہونے والوں میں ملک ریاست ساکن نواب آباد،پتی زار خان ساکن چترال شامل تھے جبکہ زخمی ہونے والوں میں سکندر خان، بتی زر خان ،جا ن محمد،سیدو اور بابر شامل ہیں،تین شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں