They are 100% FREE.

منگل، 16 اکتوبر، 2018

لاہور میں موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا فیصلہ



لاہور: لاہور میں موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افرادکیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد بھی نہیں بیٹھ سکیں گے۔ بچوں کو سکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ موٹر سائیکل ،رکشوں اورسکول وینز میں اوولوڈنگ پرجرمانہ ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک رولز پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نےکی، سی ٹی او نے لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی، سی ٹی او نے بتایا کہ شہر میں اب تک ایک لاکھ 71 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے، مال روڈ پر22 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ مال روڈ پر 99فیصدشہریوں نے ہیلمٹ کے استعمال کرنا شروع کردیا ہے،
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیڈ انجری میں70 فیصد حادثات کی کمی کا سہرا سی ٹی او لاہور کو جاتا ہے اور سی ٹی او کو شاباش بھی دی۔ ہائیکورٹ نےہیلمٹ کا نفاذ مال روڈ سے بڑھا کر شہر میں عملدآمد کروانے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد پر ہیلمٹپہننا لازمی ہوگا چاہے خاتون ہو یا مرد ۔بچوں کوسکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گئی جس کے بعد مخصوص تعداد سے زیادہ بچے نہیں بیٹھ سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں